Breaking
بدھ. جون 3rd, 2026

مدھیہ پردیش پیاز بحران، مندسور میں اونے پونے دام، ہردا میں مہنگا –Al Hilal Media اردو

مدھیہ پردیش پیاز بحران، مندسور میں اونے پونے دام، ہردا میں مہنگا –Al Hilal Media  اردو

ہردا۔ مدھیہ پردیش کی دو زرعی منڈیوں سے ایک چونکا دینے والی تصویر سامنے آئی ہے، جس نے زراعت کی پالیسیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایک طرف مندسور ضلع میں کسانوں کا پیاز صرف 1 روپیہ 60 پیسے فی کلو ، مطلب کوڑیوں کے دام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف ہردا مارکیٹ میں وہی پیاز 25 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ہردا میں عوام کو خوردہ میں 25 روپے فی کلو اور ہول سیل میں 12 سے 15 روپے فی کلو کے حساب سے پیاز مل رہا ہے ۔ دوسری طرف کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عام صارفین کو بھی دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ NEWS18 کی ٹیم نے ہول سیل سبزی منڈی اور ریٹیل مارکیٹ میں گراؤنڈ پر جاکر پیاز کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔

ایران ۔اسرائیل جنگ کے اثرات

ہردا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اونچی قیمتوں پر پیاز مل رہے ہیں، اور کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔ قیمتوں میں اس بڑے فرق کی بنیادی وجہ مڈل مین کا نیٹ ورک اور کولڈ اسٹوریج اور منڈیوں میں مناسب رسد کی کمی ہے۔ جب بازاروں میں بڑے پیمانے پر آمد (بمپر فصل) ہوتی ہے، تاجر سنڈیکیٹ بناکر قیمتیں گرا دیتے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف جن منڈیوں میں اسٹاک کم ہوتا ہے ، وہاں منافع خور زیادہ قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔

حالانکہ حکومت نے کسانوں کو غیر ملکی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے یکم اپریل 2025 سے پیاز کی برآمدات پر 20 فیصد ڈیوٹی ہٹا دی تھی، لیکن ایران اسرائیل جنگ نے پیاز کی برآمدات کو روک دیا ہے۔ نچلی سطح پر اس تضاد کو دور کرنا ایک اہم چیلنج بنا ہوا ہے۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

Posted By Al Hilal Media Team

Source link

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے