میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ٹی ایس میسا کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم نبی کی زندگی محبت، خدمتِ خلق، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی دلجوئی کا درس دیتی ہے

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ٹی ایس میسا کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم نبی کی زندگی محبت، خدمتِ خلق، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی دلجوئی کا درس دیتی ہے

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ٹی ایس میسا کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم
نبی کی زندگی محبت، خدمتِ خلق، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی دلجوئی کا درس دیتی ہے

کاماریڈی: 26جولائی (نمائندہ الہلال میڈیا) میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت موقع پر ٹی ایس میسا ضلع کاماریڈی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایریا ہاسپٹل کاماریڈی میں مریضوں کے درمیان پھل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر آر ایم او ڈاکٹر رویندر گوڑ کی موجودگی میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی کیے گئے۔

اس موقع پر ٹی ایس میسا ضلع کاماریڈی کے صدر ایم اے بشیر، نائب صدر محمد جمیل احمد، خازن محمد شکیل، جوائنٹ سکریٹری یوسف علی، مولانا مفتی حسین احمد حسامی، کارگزار صدر سید عبدالقدیر، آرگنائزنگ سکریٹری محمد شاکر، محمد سلیم اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان محمد اجو، خواجہ معین معین کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ٹی ایس میسا کے ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ میلاد النبی ﷺ ہمیں انسانیت سے محبت، خدمتِ خلق، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی دلجوئی کا درس دیتا ہے۔ مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کا مقصد بھی اسی جذبۂ خدمت کو فروغ دینا اور عیادتِ مریض کے اسلامی و انسانی تقاضوں کو اجاگر کرنا ہے۔

ہاسپٹل میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ٹی ایس میسا کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے