Skip to content
تنظیم امارت شرعیہ ہنومان نگر بلاک کے اراکین نے سیلاب زدگان کی امداد کی:قاضی ارشد رحمانی
ہر صاحب خیر کو مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ شرکاء وفدپچھمی رتنپورہ کی اپیل
دربھنگہ:15/, اکتوبر( پریس نوٹ)

بروز منگل پچھمی رتنپورہ، ہنومان نگر بلاک دربھنگہ سے ایک وفد نے تنظیم امارت شرعیہ ہنومان نگر بلاک کے صدر محامد حسین کی سربراہی میں امارت شرعیہ کے شہر دربھنگہ میں واقع دفتر دار القضاء مہدولی دربھنگہ پہونچ کر قاضی شریعت مفتی ارشد علی رحمانی کے پاس سیلاب زدگان کی راحت رسانی کے لئے کپڑوں کے پیکیج اور نقد رقم پیش کیا، اس وفد میں محمد خالد حسین محمد انجم محمد آزاد محمد امتیاز عالم محمد عرفان فیض اکرم غالب محمد اظہار نشاط انجم محمد رحمت انجینیر ساجد نواز شریف حسان شاہد آل حسن شعیب اور محامد حسین جونئیر شامل تھے، وفد کے سربراہ محامد حسین نے کہا کہ ان نوجوانوں نے میرے ساتھ ملکر مولانا لطیف الرحمٰن صاحب مولانا احمد صاحب عمیر صاحب اور وصیل صاحب کی رہنمائی میں بڑی محنت اور لگن سے کام کیا اور اپنے پریشان حال بھائیوں کے لئے کپڑوں کے ساتھ نقد رقم بھی جمع کیا دعا کریں کہ اللّٰہ سب کی خدمت کو قبول فرمائے ۔
شرکاء وفد نے مشترکہ طور پر یہ اپیل کی کہ ہر بڑی مسلم آبادی کے لوگوں کو اپنی آبادی سے امدادی سامان اور رقم ضرور دینا چاہیے تاکہ مصیبت زدہ لوگوں کا بھرپور تعاون ہو سکے۔
اس موقع پر قاضی شریعت مفتی ارشد علی رحمانی صاحب نے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے پریشان حال بھائیوں کے لیے بڑا کام کیا ہے اور آپ نے امارت شرعیہ کے ذریعہ اپنی مدد پہونچانے کا فیصلہ کر کے انتہائی لائق تحسین کام کیا ہے ، موصوف نے کہا کہ اگر پچھمی رتنپورہ ہنومان نگر بلاک دربھنگہ کی طرح ہر بڑی آبادی کے لوگ اپنی آبادی سے تھوڑا تھوڑا تعاون امارت شرعیہ کے دفتر میں جمع کردیں تو اس سے ریلیف کام میں بہت آسانی ہوگی اور مضبوط انداز میں کام کیا جائے گا، موصوف نے کہا کہ امارت شرعیہ اپنے محدود وسائل کے ساتھ ہر جگہ ممکنہ طور پر راحت رسانی کا کام کر رہی ہے، جن لوگوں نے امداد کے لیے ہاتھ بڑھایا انہیں اللّٰہ اپنی شان کے مطابق بہتر بدلہ عطا فرمائے اور ہر صاحب خیر کو اس کار خیر میں حصہ لینے کی توفیق دے ۔
Like this:
Like Loading...