خلیجی ممالک میں برسرِکار ورکرز کی بھلائی کے لئے تلنگانہ حکومت کا تاریخی اقدام – TPCC، این آر آئی سیل کنوینر کا بیان۔
حیدرآباد۔ 17۔ اکتوبر۔ (راست)
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، این آر آئی سیل قطر کے کنوینر خواجہ نظام الدین نے خلیجی ممالک میں کام کررہے ورکرز کی بہبود کے لیے، جی او جاری کرنے پر وزیر پونم پربھاکر سے سکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے اِظہارِ تشکر کیا۔ اُنہوں نے تلنگانہ حکومت کے اس اقدام کو تاریخی اور خلیجی ممالک کے ورکرز کے لئے اہمیت کا حامل بتایا، انہوں نے کہا کہ پیشرو حکومت نے اس سلسلے میں صرف بلند بانگ دعوے کئے، جبکہ کانگریس حکومت نے حرکیاتی قائد اور وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کی قیادت میں یہ اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔
جی اے ڈی، این آر آئی سیل آفیسر ای۔ چِٹی بابو و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے خلیجی ورکرز کی بھلائی کے اقدام کے طور پر، خلیج میں مرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد، خلیجی کارکنوں کے بچوں کے لیے گروکل اسکول میں داخلہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، این آر آئی سیل قطر کے کنوینر نظام الدین نے وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی اور تمام عوامی نمائندوں کا اس سلسلے میں شکریہ ادا کیا یے۔