Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
punishment-will-be-imposed-on-the-fake-bomb-call-in-the-plane-law-will-be-brought-soon-law-minister

طیارہ میں بم کی جعلی کال پر ہوگی سزا، ،جلد لائیں گے قانون: وزیر قانون

Posted on 21-10-2024 by Maqsood

طیارہ میں بم کی جعلی کال پر ہوگی سزا، ،جلد لائیں گے قانون: وزیر قانون

نئی دہلی، 21کتوبر (ایجنسیز )
ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے حال ہی میں کئی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر جھوٹے بم کال پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ،شہری ہوا بازی کی وزارت کی جانب سے، ہم نے ضرورت پڑنے پر کچھ قانون سازی کے بارے میں سوچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسے کیسز کو روکنے کے لیے ہم دو چیزوں پر کام کر سکتے ہیں۔ پہلا طیارہ حفاظتی قوانین میں ترمیم ہے۔
ان اصولوں کو تبدیل کر کے، ہم یہ انتظام کریں گے کہ ایک بار جب کوئی ایسا کرتے ہوئے پکڑا جائے گا، تو ہم اسے نو فلائنگ لسٹ میں ڈال دیں گے۔ اس کے علاوہ دوسری بات یہ ہے کہ سول ایوی ایشن سکیورٹی ایکٹ کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کو دبانے کے قانون کو تبدیل کیا جائے۔اسے ایک حساس صورتحال بتاتے ہوئے رام موہن نائیڈو نے کہا کہ ایسی جھوٹی کال کرنے والوں کو ایئر لائنز کمپنی کی نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہم نے اس معاملے پر کئی میٹنگیں کیں اور آخر کار اس پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پروازوں پر بم کی جھوٹی دھمکیاں بھی ہوا بازی کی صنعت کے لیے نئے مالی مسائل پیدا کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں طیارے میں بم رکھنے یا اسے بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم صرف گزشتہ 6 دنوں کی بات کریں تو ہندوستان میں اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں بم کے بارے میں تقریباً 70 جعلی کالیں موصول ہوئی ہیں۔
صرف ہفتہ کو 30 سے زائد طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے جہاں مسافروں کا وقت ضائع ہوتا ہے اور خوف کی فضا پیدا ہوتی ہے وہیں دوسری جانب فضائی کمپنیوں کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ طیاروں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔ مسافر بھی خوف کی وجہ سے ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb