Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Karni Sena announces attractive reward for Lawrence Bishnoi

کرنی سینا نے لارنس بشنوئی کے سرپر پرکشش انعام کا کیا اعلان

Posted on 22-10-2024 by Maqsood

کرنی سینا نے لارنس بشنوئی کے سرپر پرکشش انعام کا کیا اعلان

 

نئی دہلی،22کتوبر (ایجنسیز )

 

جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام مسلسل سرخیوں میں ہے۔ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد خبروں میں ہے۔ تاہم اب کشتریہ کرنی سینا نے بشنوئی کے انکاؤنٹر پر بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے صدر راج شیخاوت نے لارنس بشنوئی کو قتل کرنے والے کسی بھی پولیس افسر کو 1,11,11,111 روپے (ایک کروڑ گیارہ لاکھ گیارہ ہزار گیارہ سو گیارہ) انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی کے قتل کیس میں بھی بشنوئی گینگ کا نام آیا تھا۔ کرنی سینا کے صدر راج شیخاوت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں وہ کھلے عام لارنس بشنوئی کا سامنا کرنے والے پولیس اہلکار کو 1,11,11,111 روپے دینے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ اس نے کہا، کشتریہ کرنی سینا ہمارے لیڈر سکھ دیو سنگھ گوگامڈی کے قاتل لارنس بشنوئی کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکار کو 1,11,11,111 روپے (ایک کروڑ گیارہ لاکھ گیارہ ہزار گیارہ سو گیارہ) روپے کا انعام دے گی۔

جی اس بہادر پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ جئے ماں کرنی۔ لارنس بشنوئی اس وقت گجرات کی سابرمتی جیل میں منشیات اسمگلنگ کیس میں بند ہیں۔خیال رہے کہ اپریل میں ممبئی میں سلمان خان کے گھر گلیکسی کے باہر فائرنگ اور پھر این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل میں ان کا نام آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں کشتریہ کرنی سینا کے سربراہ نے کہا کہ لارنس بشنوئی ہمارے قیمتی جواہر اور وراثت کے لافانی شہید سکھ دیو سنگھ گوگامڈی جی کا قاتل ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb