عطاپور فش بلڈنگ راجد نگر، حیدرآباد کے رہائشی محمد حمزہ ولد عبدالعلیم صاحب نے صرف 14 سال کی عمر میں مدرسہ منیر القرآن، وٹے پلی میں تقریبا ۳ سال کی مدت میں جناب حافظ محمد منیر احمد صاحب کی زیر نگرانی اپنے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے محمد حمزہ کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ سب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے والدین کو اس عظیم نعمت پر خوشیوں سے نوازے۔
اللہ تعالیٰ محمد حمزہ کو قرآن مجید کے علم پر عمل کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی روشنی سے مستفید کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔