Skip to content
تلنگانہ کے مسلمانوں سے سروئے میں حصہ لینے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی اپیل
حیدرآباد (07؍ نومبر 2024ء )
حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے ۶؍ تا ۳۰؍ نومبر 2024ء تک طبقہ واری سروئے( ذات سروئے) کا کام انجام دیا جائے گا ۔ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے تلنگانہ کہ اضلاع کے صدور نظمائے اعلی اور ذمہ داران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقہ جات منڈلوں میں اس سروئے کے کام کو تکمیل کرانے کی کوشش کریں۔
اسی طرح علماء آئمہ خطباء حضرات سے گزارش ہے کہ اس سلسلہ میں جمعہ کے موقع پر عوام الناس کو اس جانب توجہ دلائے کہ وہ اس سروئے میں کوئی کوتائی نہ کریں اور اس میں بھر پور حصہ لئے ۔ صدر محترم نے کہا کہ سابق میں 2011ء میں مرد م شماری کام ہوا تھا ۔ اب پھر دوبارہ ریاستی حکومت کی طرف سے مردم شماری کا آغاز ہونے جاررہا ہے ۔اس سلسلہ میں عوام کے اندر پھلی ہوئی بے چینی اور خدشات کو آپ علماء آئمہ حضرات دور کریں ۔
اور اپنے اپنے ضلع کے اند ر عوام الناس کو اس بات کی طرف توجہ دلائیں کہ اس کاسٹ سروئے سے پوری ریاست میں مسلمانوں کے پرسنٹیج فیصد کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔یہ سروئے (NRC) کیلئے نہیں ہے بلکہ ہر قوم کی تعداد معلوم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ۔اگر یہ سروئے پوری مکمل طریقہ کے ساتھ کرائیں جائے تو آنے والے مستقبل میں جو نعرہ ہے ( جس کی جتنی آبادی اسکا اتنا حق )سیاسی معاشی اور دیگر حقوق حاصل کرنے کیلئے فائدہ مند ہوگا۔۲۔ سروئے فارم میں مذہب کے نام پر ذات کاکیانام لکھا جائے ؟اس سلسلہ میں عوام میں تشویش ہے۔چناچہ سوالات کے صفحہ نمبر 6؍ پرمذہب کے بارے میں پوچھاگیا؟
جسکاکوڈ02ہے ۔ یعنی اسلام ۔ ۱۔ نمبر ہندو ۔ ۲۔ نمبر مسلمان ۔ ۳۔ نمبر عیسائی کو دیا گیا ہے ۔دوسراسوال کوڈ 02مسلمانوں کا ہے ۔جس سے ہماری شناخت پہچان ہوتی ہے ۔۳۔ ذات کی شناخت کے سلسلہ میں (BCE) زمرہ میں صفحہ نمبر (44) میں (121 تا 134) 14؍ ذاتوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے ۔آپ کیا ہے ؟ مثلاشیخ‘سنگ تراش‘ دھوبی ‘ سانپوں والے ‘ حجام ‘ غسال ‘ وغیرہ اسی طرح (BCB) زمرہ میں نور باشاہ ‘ پنجرہ‘ لداف وغیرہ ہے ۔ ان کے علاوہ جو سید‘ پھٹان ‘خان ہے ۔ان کا بھی الگ زمرہ ہے یہ سارے سوالات کی تفصیلات اس کے اندر موجود ہے ۔
مذہب اپنا اسلام ہوگا ۔اور ذات کے بارے میں پوچھے سوال میں(BCE) اور (BCB) زمرہ میںآپ کونسی ذات سے تعلق رکھتے ہے اس کا نشان درج کرائیں ۔ اس کام کی انجام دہی کیلئے حکومت کی جانب سے (80,000)ہزار سو پر وائزرس کا تقرر کیا گیا ہے ۔ جس میں (60,000) ہزار ٹیچرس ہے ۔ ایک انجاچ کیلئے (150) افراد کا عملہ طئے کیا گیا ہے ۔چناچہ عوام الناس کو چائیے کہ اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لئے اور سروئے ٹیم کا تعاون کریں۔
Like this:
Like Loading...