Skip to content
کئی نوجوان اسلام کے بنیادی عقائد ومسائل سے ناواقف.
مکاتب ومساجد سے جڑنے مولانا جعفرپاشاہ کی اپیل
حیدرآبا د24دسمبر (راست ) مولانا نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو ایک امیر کی اطاعت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لیے بہت سے لوگ جماعتوں کی شکل میں قوموںکی شکل میں ہم کو دور کر رہیں ہیں ایسے حالات میں مسلمانوں کیلئے لازمی ہے کہ ایک امیر کی اطاعت کریں۔کیونکہ مذہب اسلام ایک تنظیمی مذہب ہے جو ایک نظم چاہتا ہے ،جس اسلام نے مسلمانوں کو حالت سفر میں بھی یہ حکم دیا ہے کہ اپنے درمیان ایک امیر بنالیں وہ اسلام عام حالات میں اجتماعیت اور امیر کے بغیر کیسے دیکھ سکتا ہیں ۔
چنانچہ حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ نے فرمایا کہ اسلام جماعت کے بغیر نہیں اور جماعت امارت کے بغیر نہیں اور امارت اطاعت کے بغیر نہیں ۔مولانا نے کہا کہ موجود دور کا المیہ یہ ہے کہ آج مسلمان گمراہی کی طرف تیزی سے بڑھ رہیںہے علماء کرام کی صحبت سے دور رہوتے جارہیں ہیں مساجد میں آنے میں سے لوگ کترارہے ہیں بازاروں میں پھرنے کو شان سمجھ رہے ہیںمسلمان اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں حتی کہ اسلام کے بنیادی عقائد ومسائل سے ناواقف ہوتے جا رہے ہیں ۔ایسے پرفتن حالات مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو دین سے جوڑیںاوراپنے اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کریں،علماء کرام کی صحبت اختیار کریں اپنے بچوں کو مکاتب بھیجیں ان کو دینی ودنیوی تعلیم سے آراستہ کریں ، اپنے ساتھ اپنے بچوں کو بھی مسجد لائیں تاکہ دینی مزاج بن سکیں ۔
مولانا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلمانی معاشرہ میں سود کا چلن عام ہوتا جارہا ہے، معاملات میں سودی کاروبار کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔ جب کہ قرآن وحدیث میں سود کھانے کی سختی سے ممانعت آئی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ آج ایسے کئی مسلمان ہے کہ جن قرآن کیا ہے ؟حدیث شریف کیا ہے؟ معلوم نہیں!حالانکہ مسلمانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن اللہ کی کتا ب ہے جو حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعہ ہمارے پیار ے آقا حضرت سیدنا محمد مصطفی ﷺ پر نازل کیا گیا ۔
Like this:
Like Loading...