Skip to content
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سر مرکز میں اقلیتوں کے لیے الگ وزارت قائم کرنے کا تاریخی سہرا سجا ہے
انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدرپروفیسر کے ایم قادر محی الدین کا تعزیتی بیان
چنئی۔28دسمبر (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کے سر مرکز میں اقلیتوں کے لیے ایک الگ وزرات قائم کرنے کا تاریخی سہر ا سجا ہے۔ پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دس سال تک انتظامیہ کی اس طرح قیادت کی کہ دنیا نے ہندوستانی جمہوریت کی تعریف کی۔ وہ 26دسمبر 2024 کی رات 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تمام پیدا ہونے والے مرنے کے پابند ہیں۔
لیکن جنہوں نے اپنی زندگی میں اچھے کام کیے ہیں وہ لوگوں کے ذہنوں میں رہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال ڈاکٹر منموہن سنگھ ہیں۔ڈاکٹر من موہن سنگھ کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک مفکر،، امن کے علمبردار اور ماہر اقتصادیات اور باصلاحیت شخصیت تھے، جنہوں نے ہندوستان کی معیشت کو اقتصادی ترقی کی طرف رہنمائی کی جب دنیا معاشی زوال سے پریشان تھی۔من موہن سنگھ ملنسار شخصیت کے مالک تھے، وہ بلا تفریق سب کے ساتھ بھلائی کرتے رہتے تھے۔ وہ ایک اقلیتی برادری سے ہندوستان کے وزیر اعظم بن کر بھی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بھارت کے مشرقی علاقے میں منی پور آج قتل و غارت گری میں گھرا ہوا ہے۔ یہ بھی ایک یادگار تاریخ ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور میں مشرقی ہندوستان کی ریاستیں سماجی ہم آہنگی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن تھیں۔ یہ ایک قابل ستائش تاریخ ہے کہ منموہن سنگھ اس علاقے سے مسلسل راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوتے رہے۔
ان کے پہلے پانچ سالہ دور حکومت میں پارلیمنٹ کے 27مسلم اراکین جمع ہوئے اور انڈین یونین مسلم لیگ کی قیادت میں وزیر اعظم کو دی گئی درخواست کی بنیاد پر ملک میں اقلیتوں کی وزارت قائم کی گئی۔ عبدالرحمن انتولے پہلے وزیر کے طور پر انچارج تھے۔ ایسا کرنے کا تاریخی سہرا ڈاکٹر منموہن سنگھ کو جاتا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے اپنے تعزیتی پیغام کے آخیر میں کہا ہے کہ ایک اچھا آدمی چلا گیا! آئیے ہم مرحوم من موہن سنگھ کے لیے دعا کریں اور ہم ان کے سوگوار خاندان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...