Skip to content
ڈاکٹر عائشہ نورین کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد۔
کاماریڈی،2 جنوری، (پریس ریلیز)
عائشہ نورین بنت اقبال احمد خان صاحب، جن کا داخلہ نمبر SDPHD0106171071 ہے، نے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، جے پور، راجستھان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے، یہ یونیورسٹی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) سے منظور شدہ ہے، ڈاکٹر عائشہ نورین نے "ایمیزون کے پروڈکٹ الیکسا کے جذباتی تجزیہ کے لیے سپروائزڈ الگوردمز کا استعمال” کے موضوع پر اپنی تحقیق کامیابی سے مکمل کی اور اپنا مقالہ ڈاکٹر ستیش نرائن راؤ گجار کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ پیش کیا، ان کی اس نمایاں کامیابی پر عزیز و اقارب، دوستوں اور علمی حلقوں بالخصوص ڈاکٹر عائشہ نورین کے استاد محترم مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری کی جانب سے تہنیت اور مبارکباد پیش کی گئی، یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے والد اقبال احمد خان صاحب استاد محترم اور خاندان کے لئے بھی باعثِ فخر ہے۔
Like this:
Like Loading...