Skip to content
ٹمکور؍بنگلور ، 4جنوری (ایجنسیز) خاتون سے اورل سیکس کا مطالبہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی ایس پی معطل کردیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کرناٹک کے ٹمکورو ضلع میں تعینات ہے، جن کا رام چندرپا ہے، ملزم ڈی ایس پی کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی پر الزام ہے کہ اس نے زمین کے تنازع میں مدد کے بدلے خاتون سے اورل سیکس کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست کے مادھوگیری علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آئی۔
خاتون نے الزام لگایا کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر ڈی ایس پی رام چندرپا کے پاس گئی تو پولیس افسر نے نہ صرف اسے انصاف دینے کا وعدہ کیا بلکہ جسمانی تعلقات کا بھی مطالبہ کرڈالا۔ خاتون نے مجبوری میں یہ مطالبہ پورا کیا اور پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی رام چندرپا کو معطل کر دیا ۔
خواتین کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ لوگ اسے خواتین کی ہراسانی اور پولیس افسران کی جانب سے اپنے عہدے کا غلط استعمال سمجھ رہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ یہ الزام بھی لگا رہے ہیں کہ خاتون نے یہ قدم جان بوجھ کر اٹھایا تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ انصاف کی امید میں اسے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔
Like this:
Like Loading...