Skip to content
امریکہ،29جنوری(ایجنسیز) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے منگل کو اپنی بریفنگ کا آغاز کیا، جہاں ان کی وفاقی گرانٹس منجمد کرنے پر صحافیوں سے ہلکی بحث ہوئی اور انہوں نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود انتظامیہ کے اہم پیغامبر ہوں گے۔
بریفنگ کے دوران صحافیوں کے ہجوم کو بتایا، "صدر بہترین ترجمان ہیں جو اس وائٹ ہاؤس کو میسر ہے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ آپ ہر ممکن حد تک انہیں اور مجھے سنیں گے۔”
ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا، "آپ کو صدر تک گذشتہ دفعہ کی نسبت اب تھوڑی زیادہ رسائی حاصل ہو رہی ہے، تقریباً 5,000 فیصد۔”
ٹرمپ نے پریس پر "جعلی خبر” کہہ کر حملہ کیا جب انہیں رپورٹر کا سوال پسند نہ آیا۔ انہوں نے لطیفے سنائے، اپنے کارناموں کا ذکر کیا اور جھوٹے دعوے کیے مثلاً کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ کی اتنی زیادہ شدت پانی کے تحفظ کی پالیسیوں کا نتیجہ تھی۔
منگل کے روز 27 سالہ لیویٹ نے وہیں سے بات شروع کی جہاں ٹرمپ نے چھوڑی تھی۔ وہ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے طور پر کام کرنے والی اب تک کی کم عمر شخصیت ہیں۔
ایک ذریعے کے مطابق لیویٹ کی 46 منٹ کی بریفنگ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہیں اور سے ملاحظہ کی۔ لیویٹ نے نیوز میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر بائیڈن کا ہمدرد ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ قدامت پسند میڈیا آؤٹ لیٹس کے ہمراہ بلاگرز، پوڈ کاسٹرز اور میڈیا کی بااثر شخصیات کی آواز پریس روم میں زیادہ سے زیادہ ہو گی۔
لیویٹ سے پہلے دن کا روایتی سوال کیا گیا کہ کیا وہ دانستہ نیوز میڈیا سے جھوٹ بولیں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گی۔ پھر انہوں نے سوالات کا رخ سوال کرنے والوں ہی کی جانب موڑ دیا اور ٹرمپ کی انہی شکایات کو دہرایا کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا، "ہم اس حقیقت سے واقف ہیں کہ اس ملک میں اس صدر اور ان کے خاندان کے بارے میں کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے جھوٹ بولا ہے اور ہم یہ قبول نہیں کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا، "جب ہم محسوس کریں گے کہ آپ کی رپورٹنگ غلط ہے یا وائٹ ہاؤس کے بارے میں غلط معلومات ہیں تو ہم تنقید کریں گے۔ تو ہاں، میں خود سچ پر قائم رہوں گی اور توقع کرتی ہوں کہ اس کمرے میں موجود ہر شخص ایسا ہی کرے گا۔”
Like this:
Like Loading...