Skip to content
کیا تم خوشی کی تلاش میں ہو؟؟؟
از :عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910
———–
آپ میں سےکون کون ہیں خوشی کی تلاش میں؟
کیا خوشی کا راز دولت میں مضمر ہے؟
خوش رہنا ہرانسان کی سب سے بڑی تمنا رہی ہے ۔ جو غمگین ہیں وہ خوشی کی تلاش میں ہیں۔
چینی مقولے میں سوال کیا گیا کہ
” سب سے ذیادہ دانش مند آدمی کون یے؟ جواب دیا گیا وہ جو سب سے ذیادہ خوش رہتا ہے” ۔
قناعت ، شکر گزاری ، صبر اور محبت خوش رہنے کے بنیادی اصول ہیں ۔اگر آپ خوش حال ، خوش نظر، خوش خلق ، خوش گفتار بننا چاہتے ہیں تو
"خوشی کو آرام ، تعیش، مزے دار کھانوں ، قیمتی زیورات ، نفیس اور مہنگے ملبوسات میں تلاش مت کیجیے ۔ یہ سرچشمے آپ کے نظریات اور سوچ پر منحصر ہیں کہ آپ کہاں خوش ہیں۔”
جی خوش ہے تو کانٹوں پہ بھی آرام بہت ہے
اپنا گھر خوشیوں کا گہوارہ
،نیک بیوی ، حلال کمائ ، عمدہ اخلاق وکردار ، فرمابردار اولاد ، پرہیزگاری، اور خوش حال کنبہHappy Family آپ ہی کی کوششوں کا رہین منت ہوسکتا ہے ۔ جسے ہم زندگی جینے کا آرٹ یافن تکفیر کہتے ہیں ۔
جو دلوں کو فتح کرکے وہی فاتح زمانہ
📌خوشی دراصل آپ کے اندر چھپی ہوتی ہے ، اسے باہر نہ ڈھونڈیں ۔ بس اسے محسوس کرنے اور اس کی نشو نما کرنے کی ضرورت ہے ۔ زندہ دل لوگ ہر حال میں خوش رہنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ اگر زندگی میں سرشاری کی کیفیت حاصل ہو جائے تو یہ بڑی راحت ہے ۔ ہم خود خوش رہ کر دوسروں کو خوش رکھ سکتے ہیں اور دوسروں کو خوش دیکھ کر خوش ہو سکتے ہیں۔
مجھے یہ ڈر ہے ،دل زندہ تو نہ مر جائے
کہ زندگانی عبارت ہے تیرے جینے سے
بدلو سوچ بدلو زندگی
🔑خوشی کو اپنی سوچوں میں تلاش کیجیے ۔ آپ کی مثبت سوچ ، آپ کے خیالات آپ کو بے پناہ خوشیاں دیں گے ۔ آپ جو سوچتے ہیں وہی حقیقت بن جاتی ہے اور خوشی اس وقت آتی ہے جب ہم قناعت کرنا سیکھ لیتے ہیں۔
جس کی جیسی آنکھیں ہیں
دنیا با لکل ویسی ہی ہے
"مال داری دل کی بے نیازی میں ہے اورسب سے بڑی خوشی قناعت میں ہے”
۔(علی کرم اللہ وجہہ)
آئن اسٹائن نے کہا ہے کہ
سادہ زندگی گزارنے میں خوشی ہے۔
خوشی کا راستہ اس وقت کھلتا ہے جب آپ اس چیز کو قبول کرلیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہے ۔ جو حاصل ہے اس کی قدر کرنا سیکھیں اور رب کے شکر گزار بندے بنیں ۔
ان چراغوں کو جلائے رکھو
(1)جسمانی خوشی :
اچھی صحت ،آرام ،سکون،متوازن غذا ، بھر پور نیند سے ملتی ہے۔
(2)جذباتی خوشی : محبت ،پیار ، اعتماد کی بحالی ،خلوص، دوسروں سے محبت و تعلقات ، سوجھ بوجھ ، مشترکہ مسائل کے حل کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
(3)روحانی خوشی :
عبادت ،نماز ، قرب الٰہی ، ذکر اذکار ، مراقبہ ، صبر وشکر ،دل کی صفائی سے حاصل ہوتی ہے ۔
(4)عقلی خوشی :
علم کا حصول ، کامیابی ، مسائل کا حل اور سیکھنے سے ملنے والی خوشی ۔
(5)سماجی خوشی :
لوگوں کے کام آنا ، ان کی مدد ، خدمت کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا سبب بنے سے اور سماجی تعلقات سے حاصل ہوتی ہے ۔
(6)جنسی خوشی :
ازواجی تعلقات ، خوش گوار ازدواجی ہم آہنگیmarital Harmony ، بھر پور ملاپ ، کامیاب خاندان اور پیار بھری گفتگو سے خوشیاں حاصل کیجیے۔
جذبات Emotions
ہمارے جسم کے بنیادی Primary جذبے 6 ہیں ۔یہ جذبے فطری innate ہوتے ہیں۔
(1)خوشی Happiness
(2)غم Sadness
(3) خوف Fear
(4)غصہ Anger
(5) حیرت Surprise
(6)نفرت Disgust
بنیادی جذبات کے امتزاج سے پیدا ہونے والے پیچیدہ complex emotions انسان کے سیکھے گئے رویوں ،اور سماجی تجربات کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔جیسے
(1)Love محبت
(2)Jealousy حسد
(3)Pride غیرت
(4)Guilt ندامت
(5)Shame شرمندگی
(6)Empathy ہمدردی
(7)Contentment اطمینان
(8)Melancholy اداسی
(9)Disappointment۔ مایوسی
(10)Curiosity تجسس
(11)Anxiety اضطراب
(12)Hope امید
(13)Hatred کراہیت
یہ جذبات انسان کے رویوں ،تعلقات اور فیصلوں پر اثر انداز ہوتے رہتے ہیں ۔ ان کا اظہار چہرے کے تاثرات ، بول چال (زبان) ، جسمانی حرکات ، اقدام اور رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے ۔ یہ آپ کی خوشی کے دوست بھی بن سکتے ہیں اور دشمن بھی ۔ ان جذبات کی نشو نما اور اصلاح آپ کو خوشگوری عطا کرتی ہے۔
ڈر نہیں غیر کا ، جو کچھ ہے، سواپنا ڈر ہے
ہم نے جب کھائی ہے، اپنے ہی سے زک کھائ ہے
خوش رہنے کا ہنر
"تم اپنی خواہشوں کو اپنی عمر اور اپنے وجود سے چھوٹا کرلو تم خوشی بھی پاجاؤں گے اور سکون بھی ۔جو مل گیا اس پر شکر کرو،جو چھن جائے اس پر افسوس نہ کرو ، جو مانگ لے اسے دے دو ، جو بھول جائے اس کو بھول جاؤ ۔زندگی میں جب سکون واطمینان کم ہو جائے تو سیر ہر نکل جاؤ،تمہیں راستے میں سکون بھی ملے گا اور خوشی بھی۔ دینے میں خوشی ہے ، وصول کرنے میں غم ۔ اللہ راضی رہے گا تو جگ راضی رہیے گا،وہ ناراض ہوگیا تو نعمتوں سے خوشبو اڑ جائے گی۔
اجتماعی کاموں میں دوسروں کو فیصلہ کرنے کاموقع دینا ، جو جارہا ہو اسے جانے دینا، مگر جو واپس آرہا ہو اس پر کبھی اپنا دروازہ بند مت کرنا۔”
دل تھا ،مسرتیں تھیں ، جوانی تھی، شوق تھا
لیکن غم ز ما نہ ، ہر ایک شئے کو کھا گیا
خوش رہنے کے بنیادی اصول
تمام عمر خوشی کی تلاش میں گزری
تمام عمر ترستے رہے خوشی کے لیے
خوش رہنے کے لیے پہلا کام
*️⃣. صحت مند طرز زندگی اپنائیں ۔
متوازن غذا کھائیں . ورزش اور چہل قدمی کو معمول بنائیں ،
میٹھی نیند کا مزہ لیں،گہرے سانس لیں،
ازدواجی زندگی کا مکمل اور بھر پور لطف اٹھائیں ۔ خوش رہنے کے لیے مراقبہ کریں , نماز سے اپنے اندر کے تناؤ ،افسردگی کو کم کریں ۔خود افسردہ خاطر ہو کر دوسروں کو افسردہ نہ بنائیں ۔
*️⃣. رشتہ داروں , دوست احباب سے اچھے تعلقات استوار کریں ۔
*️⃣. لوگوں کے کام آئیں ان کی مدد کریں۔
* رضاکارانہ کاموں میں حصہ لیں ۔
* نئ نئ سرگرمیوں کا حصہ بنیں ۔
* معاف کرنے کی عادت ڈالیں۔
* صبر و تحمل Patience کی زندگی بسر کریں ۔
* غصہ پر کنٹرول رکھیں۔ *️⃣. چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو محسوس کریں ۔
* اپنے چھوٹے بڑے مشغلوں اور تفریح کے لیے وقت نکالیں ۔
* اہداف طے کریں ، وقتا فوقتاً اپنی دلچسپیاں بدلتے رہیں ۔
اب میں خوش رہنے لگا ہوں تو مجھے حیرت ہے
ز ندگی کیسے بدلتی ہے ، سمجھ آتی ہے
سیکھو اور بدلو زندگی
آپ دوسروں کی خوشی میں اپنی خوشی محسوس کریں حسد کی آگ میں کبھی خود کو نہ جلائیں ۔اس لیے کہ
خوشی وہی ہے جس سے تمہاری روح کو سکون ملے، اور یہ حاصل ہوتی ہے علم و حکمت سے ۔ ہم اپنےآپ سے باہر ساری چیزیں ڈھونڈتے رہیں گے ، مگر اپنے کھوئے ہوے دل کو کبھی نہ ڈھونڈیں گے ، حالانکہ عیش و مسرت کا سارا سامان اسی کے اندر سمٹاہوا مل جائے گا۔راحت والم کا احساس ہمیں باہر سے کوئ لا کر نہیں دے دیا کرتا ۔ یہ خود ہمارا ہی احساس ہے جو کبھی زخم لگاتا ، کبھی مرہم بن جاتا ہے۔
ایک ہی چیز حسن استعمال اور اعتدال عمل سے فضل وکمال کا زیور ہوتی ہے اور سوئے استعمال اور افراط و تفریط عمل سے بد اخلاقی کا دھبہ بن جاتی ہے ۔
متاع دل۔متاع درد
◀️ ماضی کے غم اور مستقبل کے اندیشوں کی بجائے حال میں جینے کی کوشش کریں ۔ جو گزر گیا سو گزر گیا۔
◀️اپنے معاملات اللہ کے سپرد کردیں
◀️دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ۔
◀️جو کچھ آپ کے پاس ہے اس کی قدر کریں ۔ شکر گزاری دل کو مطمئن اور خوش رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
◀️معمولی باتوں کو اپنے اوپر سوار نہ رکھیے ۔
ہم ہار گئے ،تم جیت گئے
ہم نے کھویا ،تم نے پایا
ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا
ہم کوئ خیال نہیں کرتے
◀️اپنے گھر کو پیار ومحبت سے بھر پور بنائیں ۔ رشتوں کی قدر کریں ۔ ان کے لیے وقت فارغ کریں ۔ رشتے نبھائیں ۔ کم خواہشات کے ساتھ ذیادہ خوش رہیں ۔
ہوس وہ گھر،کہ آنے کے لیے جس میں بہت رستے
نکلنے کے لیے کوئ بھی دروازہ نہیں ہوتا
◀️ماضی کی تلخ یادوں سے مکمل چھٹکارہ پائیے ۔ شکریہ کہنا،مسکرا کر ملنا ،مصافحہ کرنا شروع کردیں ۔لوگوں کی مناسب تعریف اور عزت واحترام کریں۔
Like this:
Like Loading...