Skip to content
بیدر۔9؍فروری۔محمد امین نواز رکن کرناٹک اُردو اکادمی و کنوینر مشاعرہ کے پریس نوٹ کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومتِ کرناٹک کے تحت کرناٹک اُرود اکادمی کے زیرِ اہتمام بیدر شہر میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ آج بروز پیر بوقت 8بجے بمقام شاہین اولڈ کیمپس گولہ خانہ ،احمد باغ بیدر منعقد کیا گیا ہے۔ مشاعرہ کا افتتاح جناب محمد رحیم خان ریاستی وزیر برائے بلدیاتی نظم و نسق و حج اُمور کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔
مشاعرہ کی صدارت مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی چیئرمین کرناٹک اُردو اکادمی کریںگے۔ جبکہ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد غوث چیئرمین بیدر سٹی میونسپل کونسل بیدر اور ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کے علاوہ جناب سید منصور احمد قادری انجینئر رکن کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی ،بیدر اور جناب محمد فیروز خان چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی ضلع بیدر شرکت کریں گے ۔اس موقع پر جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائرکٹر شاہین ادارہ جات بیدرکو’’تہنیت برائے محبِ اُردو ‘‘پیش کی جائے گی۔
کل ہند مشاعرہ میں ملک کے ممتاز و معروف شعراء کرام جن میں ڈاکٹر نواز دیو بندی ،نظامت مشاعرہ جناب شفیق عابدی( بنگلور)،جناب سردار سلیم( حیدرآباد)، ڈاکٹر دائود محسن (داونگیرے )،ڈاکٹر سید افتخار شکیل (رائچور)،جناب محمد امیر الدین امیر (بیدر)،جناب شریف احمد شریف بلگام ،جناب رفیق سرور (مالیگائوں )،
جناب عالم نیازی (ممبئی)، جناب ثاقب جنیدی(کُڑچی)،جناب رحمت اُللہ رحمت (شیموگہ)جناب سید وحید پاشاہ قادری (حیدرآباد)،جناب شکیل ظہیرآبادی (ظہیرآباد)،محترمہ اسماء عالم(گلبرگہ )،حافظ علیم الدین واحد (حیدرآباد)،محمد تاج الدین سعید( حیدرآباد)،جناب مسرور نظامی بسواکلیان ،او رجناب مقصود علی مقصود (بیدر )اپنا منتخب کلام پیش کریں گے ۔ادب نواز اور محبانِ اُردو سے مع دوست احباب مشاعرہ میں شرکت کی پُر خلوص گزارش ہے۔
Like this:
Like Loading...