Skip to content
﷽
دیہاتوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی اہم اور نمایاں خدمات
تعاون کے لئے ممتاز علماء کرام کی اپیل
حیدرآباد،9مارچ (پریس نوٹ) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکان مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ، صدر، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ، نائب صدر، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، جنرل سیکریٹری ، مولا نا محمد عبد القوی، خازن، مولانا محمد ارشد علی قاسمی، سیکر یٹری ، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سمبلی، مولانا محمد امجد علی قامی اور مولانا مصلح الدین قاسمی ارکان تأسیسی نے اپنے بیان میں کہا:
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پر پردیش ایک مشہور و معروف اور معتبر تنظیم ہے، اس کا بنیادی مقصد اور مشن مسلمانوں کو دین و ایمان پر ثابت قدم رکھنے کی جدو جہد کرنا ہے اس مقصد و مشن کے تحت ایمان پر ڈا کہ ڈالنے والے مختلف گمراہ و باطل فتنوں قادیانیت ، شکیلیت ، فتنہ گوہر شاہی اور منکرین حدیث وغیرہ کے تعاقب وسد باب کے لئے تعلیمی ، دعوتی اور رفاہی خدمات انجام دی جاتی ہیں ، بالخصوص قادیانیت اور عیسائی مشنریز کی ارتدادی سرگرمیوں سے متاثرہ دیہاتوں میں مسلمان بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے،
اس وقت مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت 132 /دیہاتوں میں دینی تعلیمی مکاتب چل رہے ہیں ، دیہاتوں میں بہت سے غریب بیوہ ، یتیم ، معذور اور بے سہارا افراد ہوتے ہیں، باطل تحریکیں ان کی غربت و مجبوری کا فائدہ اٹھا کر انھیں اپنے مذہب کی طرف راغب کرتی ہیں، ان کوششوں کے تدارک کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی جانب سے دیہاتوں میں رہنے والی بیوہ خواتین، یتامیٰ معذور اور بے سہارا 225 /مستحقین کو ماہانہ وظائف دیئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے موقع پر دیہاتوں میں افطار کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ سال 316 /دیہاتوں میں افطار کا اور 17 /دیہاتوں میں1159/روزہ داروں کے لئے افطار مع طعام کا نظم کیا گیا ،
گذشتہ سال صدقہ الفطر کی رقم سے 27 /دیہاتوں کے 500 مسلم مکانات میں عید فورڈ پیاک تقسیم کئے گئے ہیں اور عید الاضحیٰ کے موقع پر دیہات کے غریب مسلمانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے تا کہ دیہات میں رہنے والے مسلمانوں سے ہمارا رابطہ مضبوط سے مضبوط تر ہو، ان کے ساتھ ہمارے ایمانی و اسلامی اخوت کے رشتہ کا تقاضہ پورا ہو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان میں اسلام کا شعور بیدار رہے اور وہ ایمان پر ثابت قدم رہیں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی یہ تمام خدمات اللہ تعالی کے فضل و توفیق اور اس کے نیک و مخلص بندوں کے حسن تعاون سے انجام دی جاتی ہیں ،
ہم برادران اسلام اور دختران ملت سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ رمضان کے مبارک و مسعود موقع پر زکوۃ ، صدقات اور عطیات کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا بھر پور تعاون فرمائیں، تعاون کی رقم صرف انڈین اکائونٹ کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے اکائونٹ نمبر:IFSC CODE: BARB0CHANCH, 19380100008353 بینک آف بڑودہ ،چنچل گوڑہ برانچ میں رقم بھیجی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ تعاون کے لئے فون نمبرات: 9985030527-8801774902-9949144557پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Like this:
Like Loading...
مہاراشٹر میں اس تنظیم نقل و حرکت کی کیا شکل ہو سکتی ہے