Skip to content
ریاست تلنگانہ میں جمعیۃ علماء کی جدید ممبر سازی کا کام زور وشور سے جاری۔
جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی م کو انتہائی سنجیدگی، دلجمعی اور جوش و خروش کے ساتھ انجام دیں۔مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
( حیدرآباد : 11؍ مارچ 2025ء ) حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی بنیاد 2 ؍نومبر 1919 ء کو رکھی گئی ۔ جمعیۃ علماء نے اپنے (105) سالہ سفر میں جو خدمات انجام دیں وہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔ ہمارے اکابر نے ہمیشہ وقار کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے۔ اور جمعیۃ علماء ہند کا کردار آزادی کی جدوجہد میں ناقابلِ فراموش ہے۔موجودہ دور میں جمعیۃ علماء کا مقصد ایک مضبوط، منظم اور باصلاحیت افراد پر مشتمل جماعت کی تشکیل ہے جو موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکے۔انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کی نمایاں کارکردگی اور اسکے تاریخی باب پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی جدید ممبر سازی مہم پر زوردیا اور کہا کہ اس وقت پورے ملک میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کا عمل جاری ہے ۔
جسکی مناسبت سے ہمارے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بھی جمعیۃ علماء کی جدید ممبر سازی کا کام زور وشور سے جاری ہے ہیں جس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہمارا ملی فریضہ ہے۔انہوں نے تمام ضلعی صدور سے درخواست کی ہے جمعیۃ علماء ہند کا زیادہ زیادہ لوگوں کو ممبر بنا کر اسکو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہی ابتدائی ممبری ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی در حقیقت ملت کی بیداری اور اس کی تعمیر و استحکام کی راہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔موجودہ حالات میں ملت کا باہمی ربط و ضبط اور اجتماعی شعور نہایت ضروری ہے، کیوں کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو قوم اجتماعی شعور سے غافل ہو جاتی ہے ، وہ یا تو نیست و نابود ہو جاتی ہے یا غلامی کے طوق میں جکڑ لی جاتی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم (برائے ٹرم 2024ء تا 2027ء ) کو انتہائی سنجیدگی، دلجمعی اور جوش و خروش کے ساتھ انجام دیں۔
آپ کی جد و جہد اور محنت ملت کی بقا و ترقی کی ضمانت ہے۔ اس مہم کو ایک ملی ذمہ داری سمجھ کر بحسن و خوبی انجام دیں۔جمعیۃ علماء کو مزید مستحکم کرنے اوردس لاکھ ممبر کا ہدف مکمل کرنے کیلئے ضلع نلگنڈہ ‘ ضلع کریم نگر ‘ ظہیرآباد ضلع سنگاریڈی ۳؍ زون کے الگ الگ اجلاس ماہ شوال کہ پہلے یا دوسرے ہفتہ میں منعقد کئے جائیں گے ۔ اورایک بڑے پیمانے پر ریاستی سطح کا اجلاس ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں منقعد کیا جائے گا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا سید محمود اسعدمدنی صاحب مدظلہ کی شرکت متوقع ہے ۔انشاء اللہ تعالی تاریخ اور مقام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...