Skip to content
سحری کیلئے جگانے والے محمد مدھار پر شر پسندوں کا قاتلانہ حملہ جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ کا دورہ مقام واردات اور متاثرہ افراد خاندان سے ملاقات
حیدر آباد : 14 / مارچ 2025ء پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی ہدایت اور محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ کی ایماء پر جمعیت علما ضلع سدی پیٹ کا ایک وفد حضرت مولا نا مفتی عبدالسلام صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کی نگرانی میں مقام واردات حجام کالونی دھوبی گلی، لکنور پلی پہنچ کر محمد مدھار الا ریڈی پیٹ کی اہلیہ صابرہ بیگم اور ان کے دونوں فرزندان شاد اللہ اور ناصر سے خصوصی ملاقات کر کے حادثہ کی تمام تفصیلات معلوم کر کے ان کی مالی امداد کی گئی افسوس اس بات کا ہے کہ اب تک ان شرپسندوں پر ایف آئی آر درج نہ ہو سکی اس کی وجہ معلوم کی گئی تو پتہ چلا کہ افراد خاندان ایف آئی آر درج کرنے پر مصر ہے لیکن پولیس اہل کار ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
جمعیتہ علماء کے وفد نے مقامی (SI) سے ملاقات کا وقت مانگا۔ انہوں نے دو پہر ۳ر بجے کا وقت دیا ہے ۔ انشاء اللہ تعالی کل صبح متاثرہ شخص کے مکان پہنچ کر ملاقات کر کے واقعہ کی مزید تفصیلات حاصل کی جائیگی اس کے بعد وکلاء اور مقامی افراد کیساتھ جا کر ایف آئی آر درج کروائیں گے اس موقع پر محمد جنید صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء سدی پیٹ ایکٹو ممبر محمد فاروق صاحب انجینیئر وایڈوکیٹ اور صدیق احمد طیب صاحب انجینیئر ان کیساتھ مقامی حضرات حافظ محمود صاحب صدر جمعیۃ علماء کنور پلی منڈلا ور مسجد کیذ مہ داران جناب محمد یوسف صاحب محمد اسماعیل صاحب، جناب منصور علی صاحب و دیگر حضرات موجود تھے ۔
مقاقی نو جوان اس واقعہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا اس کو سمجھا کر صبر کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی گئی اور امن وامان کو باقی رہنے کیلئے کہا گیا نوجوانوں کا کہنا تھا کہ محمد مدھار صاحب کئی سالوں سے ماہ رمضان مبارک میں سحری میں اٹھا نیکی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ شر پسندوں نے ان کو ایک دن قبل ان کو دھمکایا اور ڈرایا دوسرے دن جب انہوں نے سحر کیلئے لوگوں کو جگانے پہنچے تو منصوبہ بندی کیسا تھ ان پر حملہ کیا اور ان کو برقی کے ستون سے باندھ کر آہنی سلاخوں سے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے بہت بری طرح ان کو مار پیٹ کر زخمی کیا گیا ۔ صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ مفتی عبدالسلام قاسمی نے ان حضرات کو تسلی دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ مقامی جمعیۃ علما ضلع سدی پیٹ اور صوبائی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ذمہ دار آپ حضرات کیساتھ ہے۔ آپ کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے
Like this:
Like Loading...