Skip to content
رانچی۔21اپریل(ایجنسیز) بوکارو ضلع کے لوگو پہاڑی کے دامن میں نکسلیوں اور پولیس اور سی آر پی ایف ٹیم کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تصادم میں 8 نکسلی مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز کی ٹیم کی قیادت کول ایریا کے ڈی آئی جی سریندر کمار جھا، ایس پی منوج سوارگیاری اور دیگر افسران کررہے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 209 کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (COBRA) کے دستوں نے آپریشن کیا جس میں چھ نکسلائیٹس مارے گئے اور دو انسااس رائفلیں، ایک سیلف لوڈنگ رائفل (ایس ایل آر) اور ایک پستول ضبط کرلیا گیا۔ کسی سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ کوبرا سی آر پی ایف کا ایک خصوصی جنگل وارفیئر یونٹ ہے۔
گاؤں والوں کے مطابق، وہ لوگو پہاڑی کے دامن میں چورگاؤں منڈاٹولی کے آس پاس گولی چلنے کی آواز سن کر صبح 4 بجے بیدار ہوئے۔ ہم نے باہر جا کر دیکھا تو اردگرد کے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔ پولیس نے آس پاس کے علاقوں میں سخت تحقیقاتی مہم شروع کر دی ہے۔
Like this:
Like Loading...