Skip to content
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام
دیہاتوں میں برسرخدمت ائمہ و معلمین کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام
حیدرآباد،29اپریل (پریس نوٹ) مولانا محمد انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب مورخہ 30/اپریل 2025ء بروز چہارشنبہ بعد نمازِ فجر تا عصر جامعہ محمودیہ، کالاتالاب ،ضلع گنٹور میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر اہتمام دیہاتوں میں قائم دینی تعلیمی مکاتب کے آئمہ ومعلمین کا ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوگا ، اس پروگرام میں ضلع گنٹور کے علاوہ پڑوسی اضلاع کرشنا، ویسٹ گوداوری، پرکاشم، کھمم اور ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے دیہاتوں میں برسرخدمت آئمہ و معلمین شریک ہوں گے، مولانا مفتی عبدالباسط صدر مجلس العلماء گنٹور صدارت کریں گے، مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ مولانا سید حسن مظاہری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت گنٹور، مولانا مفتی غیاث محی الدین صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کریم نگر، مولانا عبدالکریم رشادی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بھدرادری کتہ گوڑم ، مولانا مفتی عبدالرؤف خان قاسمی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کھمم، مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ اور مولانا مفتی شیخ جعفرقاسمی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز کے تربیتی خطابات ہوں گے۔مولانا مفتی رحمت اللہ قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت گنٹور نے شہر کے علماء و حفاظ اور مختلف تنظیموں واداروں کے تحت دیہاتوں میں برسرِخدمت ائمہ ومعلمین سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔
Like this:
Like Loading...