Skip to content
مدرسہ عربیہ کاشف العلوم کاماریڈی میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منائی گئی
محمد علی الیاس فرزند محمد علی شبیر کی شرکت
کاماریڈی،16اگسٹ(تمائندہ خصوصی)مفتی حسین احمد حسامی کی اطلاع کے بموجب یومِ آزادی کے موقع پر 15اگست صبح 9 بجے مدرسہ عربیہ کاشف العلوم کاماریڈی میں پرچم کشائی aپروگرام رکہا گیا جس میں طلبہ ادارہ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا اور انگریزی زبان میں تقاریر ، مکالمہ بھی پیش کیا اور جنگ آزادی میں علماء امت کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرشگاف نعرہ بلند کئے پرچم کشائی سے قبل طلبہ ارادہ کی حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ریالی نکالی گئی جو مؤثر اور کامیاب رہی اس کے بعد احاطہ مدرسہ عربیہ کاشف العلوم میں جشن آزادی کی تقریب رونمائی کی گئی
مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد علی الیاس فرزند محمد علی شبیر مشیر خاص تلنگانہ گورنمنٹ کے ہاتھوں ناظم مدرسہ مولوی شیخ نور الالیاس نے پرچم کشائی انجام دی اس موقع پر حافظ شیخ محمد امتیاز ، روی پرساد و اہلیہ سابقہ رکن بلدیہ ، سید انور سابقہ رکن بلدیہ، صدر مینارٹی کانگریس محمد سراج ، محمد امجد سابقہ رکن بلدیہ ، الحاج شیخ محمد یوسف ، عزیز الدین عزیز ، محمد رفیق ، سید احمد ، محمد جمیل اساتذہ اداراہ اور خادمین اور کثیر تعداد موجود تھی آخیر میں مفتی حسین احمد حسامی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Like this:
Like Loading...