Skip to content
آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کے زیر اہتمام
وقف ترمیمی بل 2025 کی مخالفت میں دہلی میں ایک اہم ویمنس کانفرنس کا انعقاد !
حیدرآباد،19؍اگسٹ(پریس نوٹ)آل انڈیا مسلم ویمنس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ” وقف ترمیمی بل 2025 کی مخالفت میں ویمنس کانفرنس ، بتاریخ : 21/ اگست 2025 ، بروز : جمعرات ، 3 بجے شام ، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر،نئی دہلی میں منعقد ہوگی ۔
آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کا قیام 2020 ،میں عمل میں آیا ۔ اسکے قیام کے مقاصد میں مسلم خواتین و طالبات کو اعلی و پروفیشنل تعلیم کے حصول کے ساتھ سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں نئے نئے ٹکنکس سے واقف کرانا یے ۔ انھیں سماجی، معاشی و سیاسی میدان میں ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا اور سماج میں مساوی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کے راستے پر چلاکر بااختیار بنانا ہے ۔اسکے علاوہ ان میں تہذیبی و ثقافتی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے ۔ اسوسی ایشن موجودہ دور میں مسلمانوں کو مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش چیالنجس کے حل کیلئے منظم طریقہ کار کو اپنانے اور مسلمانوں کی دفاع ، بقاء اور تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کیلئے جدوجہد کرتی ہے ۔
دہلی میں وقف کے تحفظ کیلئے کی جانے والی خواتین کانفرنس کی مولانا عبید اللہ اعظمی صاحب ، نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و سابق ممبر آف پارلیمنٹ ، سرپرستی کریں گے اور جناب محمد ادیب صاحب سابق ایم پی، صدر آئی ایم آر سی صدارت کریں گے ۔
ملت اسلامیہ کے تمام باشعور و غیور مسلمان مرد حضرات و خواتین وقف ترمیمی بل 2025 کی مخالفت میں بلا کسی مکتب و مشرب کے متحد ، مضبوط اور منظم ہیں ۔
عوام میں بیداری پیدا کرنا اور دستور ہند میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے تحفظ سے واقف کرانے کی اشد ضرورت ہے ۔ سماج کا سیکولر اور محبت کرنے والا انصاف پسند طبقہ اس بل کی شدید مخالفت کررہا ہے ۔
توقع ہیکہ اس ویمنس کانفرنس میں سینئیر پارلیمنٹریز، ایڈوکیٹس ، مختلف این جی اوز کے سربراہ اور انٹلکچویلس جس میں
1 ۔ جناب محمد ادیب صاحب، سابق ایم پی ، نئی دہلی ۔
2 ۔ محترمہ روچی ویرا ، ممبر آف پارلیمنٹ ، مرادآباد ، یوپی ۔
3 ۔ محترمہ فوزیہ خان صاحبہ ، ممبر آف پارلیمنٹ ، مہاراشٹرا ۔
4 ۔ محترمہ برندا کرت ، سابق ممبر آف پارلیمنٹ ۔
5 ۔ قاضی وصی احمد قاسمی صاحب ، نائب قاضی عمارت الشریعۃ ، بہار ، اڑیسہ اور جھارکھنڈ ۔
6 ۔ پروفیسر وی کے تھری پاٹی ، سماجی جہدکار ۔
7 ۔ محترمہ اقراءحسن صاحبہ ، ممبر آف پارلیمنٹ ، کیرا نہ ، یوپی ۔
8 ۔ جناب سلمان خورشید صاحب ، سینئیرایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا ۔
9 ۔ جناب محمد شفی صاحب ، جنرل سکریٹری ، ایس ڈی پی آئی ۔
10 ۔ جناب ناظم الدین فاروقی صاحب ، سینئیر مبصر و اسلامی اسکالر ، حیدرآباد ۔
11 ۔ محترمہ ممتاز پٹیل صاحبہ ، دختر احمد پٹیل مرحوم
11 ۔ محترمہ اسماء زہرہ صاحبہ ، صدر آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن شرکت فرماکر مخاطب کریں گے ۔
کنوینر محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ نے یونیورسٹیز کی پروفیسرز ، ڈاکٹرس ، اسکالرس اور دہلی کی دانشور خواتین خاص کر این جی اوز کی ذمہ دارخواتین سے اپیل کی ہیکہ وہ اس اہم کانفرنس میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنائیں ۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین دئیے گئے فون نمبرات پر مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔
ریسیپشن کمیٹی ، نئی دہلی ۔
1 ۔ زینت مہتاب صاحبہ
9811658261,
2 ۔ محترمہ شاداب صاحبہ
9004308141,
3 ۔ محترمہ huda
*6203805841
Like this:
Like Loading...