Skip to content
نئی دہلی۔20اگسٹ( ایجنسیز) راجدھانی دہلی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا کہ سول لائنز میں واقع وزیراعلیٰ کے دفتر میں عوامی سماعت کے دوران نامعلوم شخص نے حملہ کردیا۔ دہلی ریاستی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے اس کی مذمت کی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور کے مطابق عوامی سماعت میں موجود ایک نوجوان کاغذ لے کر پہنچا تھا۔ اس نے اونچی آواز میں گالیاں دیتے ہوئے سی ایم پر حملہ کیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ کپور نے کہا کہ وہ مایوس پارٹی کارکن ہو سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بیٹھ کر لوگوں کی شکایتیں سن رہے ہیں۔ اس دوران حملہ آور نے سی ایم ریکھا گپتا کا ہاتھ پکڑ کر کھینچ لیا، جس کی وجہ سے ان کا سر میز سے ٹکرانے سے زخمی ہوگیا۔ ملزم نے اسے دھکا بھی دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو پکڑ لیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے کیا سازش تھی سامنے آجائے گی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں بتایا کہ عوامی سماعت مزید جاری رہے گی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سی ایم کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، مذکورہ شخص کی جانب سے سی ایم ریکھا گپتا کو تھپڑ مارنے کی بھی بات ہو رہی ہے، لیکن اس پر بی جے پی کا کہنا ہے کہ پولس ابھی تک معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Like this:
Like Loading...