Skip to content
امارت شرعیہ کا استحکام وقت کی ضرورت : مفتی سہراب ندوی
مسلمان خوف کی نفسیات سے نکل کر اپنے حصہ کا کام کریں:مولانا شمیم اکرم رحمانی
ضلع کھگڑیا میں ہونے والا امارت شرعیہ کا 10 روزہ دعوتی و اصلاحی دورہ اختتام پذیر
کھگڑیا 8جولائی (پریس ریلیز)
امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کی چھاؤں میں ہم زندگی گزارتے ہیں، اس پر ہمیں اللہ کا شکر اداکرناچاہیے، یہ سچی بات ہے کہ امارت شرعیہ ملت اسلامیہ کا قیمتی اثاثہ ہے، اس ادارہ کی تاریخ اپنی گو ناگوں ملی خدمات کی وجہ سے زندہ و تابندہ ہے، جب بھی ملت اسلامیہ کو کوئی ضرورت پڑی ہے امارت شرعیہ نے پوری ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے، امارت شرعیہ کا نظام اج بھی موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی امارت وسرپرستی میں شریعت کے تحفظ اور ملت کی سربلندی کے لیے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے،
ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے نائب ناظم اور وفد کے قائد مفتی محمد سہراب ندوی نے دورہ وفد کے تحت ہونے والے ضلع کھگڑیا کے پپرالطیف کے آخری پروگرام میں ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے تعلیم کی اہمیت پربھی زور دیا اور کہا کہ اسلام میں تعلیم کی اہمیت مسلم ہے جس سے ہر شخص واقف ہے لیکن افسوس ناک بات ہے مسلمان تعلیم میں اب تک پیچھے ہیں، انہوں نے مکاتیب اور اسکولوں کے قیام و استحکام کی طرف قوم کی توجہ مبذول کرائی-
مولانا مفتی شمیم اکرم رحمانی معاون قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ نے کہا کہ اسلام ایک ابدی مذہب اور سرمدی اصول سے لہذا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ کی ذات پر مکمل یقین کریں، خوف اور مایوسی کی نفسیات سے نکل کر اپنے حصے کا کام کرجائیں-انہوں نےمسلمان کو ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی پر توجہ دینے کی درخواست کی اور کہا کہ اس کے بغیر نہ انفرادی زندگی ٹھیک رہ سکتی اور نہ اجتماعی زندگی جناب مولانا ارشد قاسمی قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ گوگری کھگڑیا نے کہا کہ امیر شریعت کی اطاعت واجب ہے،
بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کے مسلمان خوش قسمت ہیں کہ انہیں امارت شرعیہ کے نظام کے تحت زندگی گزارنے کا موقع ملا ہوا ہے، انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے معاملات کوامارت شرعیہ کے دارالقضا میں لے کر آئیں اور دارالقضا سے جو تصفیہ ہو اسے قبول کریں، انہوں نے عوام سے ہمہ وقت امارت شرعیہ کی آواز پر لبیک کہنے کی بھی گزارش کی،اخیر میں قائد وفد جناب مفتی سہراب ندوی قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا،
واضح رہے کہ امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت کے مطابق امارت کا شرعیہ کے ایک موقر وفد کا دس روزہ دورہ کھگڑیا 29جون کو شروع ہوا تھا، اور کل مورخہ 8 جولائی کو دورے کا اختتام ہوا، اس دورہ وفد کے تحت ضلع کھگڑیا کے, سبل پور، قطب پور جلکوڑہ، سونیہار، مگھونا،چیرا خیرا، سہسی، کڑوا موڑ، چورلی، کھیرنیا،چھوٹی بلہا، علی نگر برہرا، دگھون، ملیا، مشکی پور، سلیم نگر، جھٹکیا، کلہریا،بھرت کھنڈ، رحمت پور، نیاٹولہ گوگری، اور پپرالطیف کے مساجد میں بہت اہم پروگرام ہوئے جن میں علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے،
اور امارت شرعیہ سے اپنی قلبی وابستگی کا ثبوت دیا اس کے علاوہ جمعہ کے دن شہر کے مختلف مساجد میں وفد میں شامل علماء کرام کے خطابات بھی ہوئے، ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کےلئے مولانا زین الحق قاسمی اور مولانا اسعد اللہ قاسمی مبلغین امارت شرعیہ نے بڑی محنتیں کیں، اللہ وفد کے برکات کو علاقے میں ظاہر فرمائے-
Like this:
Like Loading...