Skip to content
انڈین یونین مسلم لیگ کی دہلی میں مرکزی دفتر کا افتتاح
انڈین یونین مسلم لیگ قومی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کی جانب گامزن ہے:مسلم لیگ
نئی دہلی :(پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کی مرکزی دفتر قائدِ ملت سینٹر کے افتتاح نے نہ صرف مقامی سیاسی منظرنامے پر ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے بلکہ یہ ہندوستانی مسلمانوں کے سیاسی اور سماجی شعور کی ایک تازہ علامت بھی بن کر ابھرا ہے۔
انڈین یونین مسلم لیگ کا قیام 1948 میں عمل میں آیا تھا، جو تقسیمِ ہند کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی نمائندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔ اگرچہ اس پارٹی کی اصل طاقت کا مرکز ریاست کیرالہ ہے، لیکن اب اس کی سرگرمیاں دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں بھی وسعت اختیار کر رہی ہیں۔
دہلی میںمرکزی دفتر کا قیام اور قائدِ ملت سینٹر
دہلی میں IUML کی مرکزی دفترکا قیام ایک اہم پیش رفت ہے، جو مسلمانوں کی سیاسی بیداری اور قومی دھارے میں مو ¿ثر شرکت کی علامت ہے۔مرکزی دفتر "قائدِ ملت سینٹر” کے قیام کا مقصد نہ صرف سیاسی سرگرمیوں کو منظم کرنا ہے، بلکہ یہ ایک فکری، تعلیمی اور سماجی مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔
نوجوانوں کی سیاسی تربیت،اقلیتی حقوق سے متعلق شعور کی بیداری،تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی کے لیے ورکشاپس،اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ جیسے اہم امور پر کام کرے گا۔
افتتاح کے موقع پر IUML کے مرکزی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیے جانے کے بجائے انہیں قیادت میں حصہ دار بنایا جانا چاہیے۔ قائدِ ملت سینٹر کا قیام اسی وژن کا عملی اظہار ہے۔
یہ اقدام اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ IUML اب قومی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کی جانب گامزن ہے۔ دہلی کی سیاسی فضا میں یہ ایک متبادل آواز کے طور پر ابھر سکتی ہے، خاص طور پر اقلیتوں کے مسائل، تعلیم، روزگار اور آئینی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے۔
دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ کی نئی شاخ اور قائدِ ملت سینٹر کا قیام نہ صرف ایک تنظیمی پیش رفت ہے بلکہ یہ ایک سماجی تحریک کا آغاز بھی ہے، جو ہندوستانی مسلمانوں کو باوقار، باشعور اور فعال شہری بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دہلی میںمرکزی دفتر کا قیام اور قائدِ ملت سینٹرکے افتتاح کے موقع پر پارٹی کے پور ے ملک سے مندوبین نے شرکت کی اس کے علاوہ سید صادق علی تھنگل ،پارٹی سرپرست اعلیٰ ،پروفیسر قادر محی الدین ،قومی صدر و سابق ممبر پارلیمنٹ،پی کے کنہالی کٹی ،نےشنل جنرل سکریٹری ،خرم انیس عمر،نیشنل سکریٹری سمیت ایڈوکیٹ حارث بیران ،رکن راجیہ سبھا ،رب نواز غنی ،رکن لوک سبھا ،عبدالصمد صمدانی ،رکن لوک سبھا ،پی وی عبدالوہاب ،رکن راجیہ سبھا ،ای ٹی محمد بشےر ،رکن لوک سبھا ،اور مولانا نثار احمد نقشبندی صدر دہلی پردیش،معین الدین انصاری ،نائب صدر دہلی پردیش،نو رشمس،نائب صدر دہلی پردےش ،شےخ فےصل حسن نائب صدر دہلی پردےش،انوار الاسلام ورکنگ صدر دہلی پردیش ،عمران اعجاز سکریٹری دہلی پردےش،آصف انصاری قومی صدر ےوتھ لےگ،محمد اتےب اےم اےس اےف ،قومی خوزانچی،فلاح الدےن فلاحی ترجمان دہلی پردےش سمیت ہریانہ دہلی ،پنجاب ،کیرلہ،کرناٹک،نمل ناڈو ،بہار،بنگال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کر خطاب کیا۔
Like this:
Like Loading...