Skip to content
عیدمیلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول پر شراب کی دکانیں بند رکھنے کی سرکار سے اپیل
انڈین یونین مسلم لیگ نے دہلی حکومت کے چیف سکریٹری کولکھا خط
نئی دہلی 2 ستمبر(پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ دہلی اسٹیٹ کے سینئر نائب صدر معین الدین انصاری نے دہلی حکومت کے چیف سکریٹری کو ایک کھلا خط لکھا ہے۔جس میں انہوں نے پرزور انداز میں لیکن نہایت شائستہ اور باوقار الفاظ میں اپیل کی ہے کہ:12 ربیع الاول جو کہ مسلمانوں کا مقدس ترین دن ہے، دہلی بھر میں شراب کی دکانیں بند رکھی جائیں تاکہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔
انہوں نے اپنے کھلے خط میں لکھا ہے کہ جس طرح دہلی حکومت گاندھی جینتی، مہاویر جینتی، گرو نانک جینتی، رام نومی وغیرہ پر شراب کی دکانیں بند کرتی ہے، اسی طرح حکومت کو 12 ربیع الاول کو بھی یہ احترام دکھانا چاہیے۔جس سے سماج میں مذہبی ہم آہنگی اور آپسی محبت کی فضا ءبنے گی ۔معین الدین انصاری نے کہا ہے کہ اس قدم سے امن، بھائی چارہ اور قومی یکجہتی مضبوط ہوگی اور حکومت کے اس فیصلے کو ہر کوئی احترام کے ساتھ یاد رکھے گا۔
IUML دہلی ریاست کی طرف سے دی گئی یہ کھلی اپیل اب پورے شہر میں موضوع بحث بن گئی ہے۔اس موقع پر دہلی پردیش صد مولانا نثار احمد نقشبندی نے صاف طور سے کہا کہ حکمرانی کانٹوں بھرا تاج ہوگا ہے ،یہ ایک سماج اور عوام کے درمیان امتحان کی گھڑی ہوتی ہے جس میں انصاف اور عدل کے تقاضے کو تارےخ کا حصہ بنا لیا جاتا ہے ۔
وہیں دوسری جانب ورکنگ صدر انوار الاسلام نے کہا کہ ہمارے ملک کی یہی خوبصورتی ہے کہ یہ ایک گلش کی طرح ہے جہاں ہر طرح کے پھول کھلتے ہیں اور سرکار کی حیثیت ایک مالی کی ہوتی ہے جسے ہر پھول سے یکساں لگاﺅ ہوتا ہے ۔اس لیے سرکار ہو چاہئے کہ وہ انڈین یونین مسلم لیگ کی اپیل پر مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک مثال قائم کرے۔
Like this:
Like Loading...