Skip to content
ممبئی ۴؍ستمبر(پریس ریلیز) گزشتہ دنوں سرحدی صوبہ پنجاب کے ۹؍ اضلاع شدیدسیلاب کی زد میں آئے ہیں،جس سے ایک ہزار سے زائد گائوں متاثر ہوئے ہیں بڑی تعداد میں مویشی بہہ گئے ہیں ۔کئی سو ایکڑ فصل تباہ ہوچکی ہے،لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔کہیں کہیں ۱۰؍ ۱۰؍ فٹ اونچائی تک پانی بھرا ہوا ہے ۔لوگ دانے دانے کے محتاج ہو گئے ہیں ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےصدر مولانا حلیم ا للہ قاسمی نے کہا کہ پنجاپ کے حالیہ سیلاب سے وہاں کی آبادی کو جو نقصان پہونچا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ پنجاب،ہریانہ اور ہماچل پردیش جمعیۃعلماء کے ذمہ داران متاثرین کی راحت رسانی اور ضروریات کی فراہمی کے لئے جُٹے ہوئے ہیں۔ہم نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃعلماء ہند کی ہدایت پر عبوری راحت اور ابتدائی ریلیف (اشیاء خورد و نوش و دیگر ضروریات )کے لئےجمعیۃعلماء مہاراشٹر کی طرف سے سردست پانچ لاکھ روپئے ارسال کردیئے ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی اپیل پر ہم صوبہ مہاراشٹر کی تمام ضلعی اور مقامی یونٹوں کو اس کام(ریلیف) میں حصہ لینے کی درخواست کرتے ہیں ۔چونکہ مہاراشٹر ایک تجارتی مرکز ہے اور مہاراشٹر کے احباب ہمیشہ خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،اس لئے باشندگان ممبئی و ریاست مہاراشٹرکوپنجاب سیلاب متاثرین کی امداد میںبھر پور حصہ لینا چاہئے ۔اور جمع شدہ رقم جمعیۃ علماء کےریاستی دفتر میں جمع کروائیں ،خود وہاں نہ بھیجیں،تاکہ اجتماعی طور پر تعاون کی رقم بھیجی جا سکے ۔
آن لائن تعاون کے لئے اکائونٹ یاQRکوڈ اسکین کریں ،اور ٹرانجکشن آئی ڈی 9594676054 پر ارسال کر کے رسید حاصل کر لیں ۔
AC.NAME.: JAMIAT ULAMA E RELIEF FOUNDATION MUMBAI
AC.NUMBER.: 107105004466 BANK NAME: ICICI BANK
BRANCH: MAZGAON MUMBAI IFSC CODE:-ICIC0001071
Like this:
Like Loading...