Skip to content
تل ابیب 9ستمبر(ایجنسیز): اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شہر میں اپنے منصوبہ بند توسیعی فوجی آپریشن سے قبل منگل کی صبح غزہ شہر کو مکمل طور پر خالی کرنے پر زور دیا۔لڑائی کے موجودہ دور میں شہر سے مکمل انخلا کی یہ پہلی وارننگ ہے۔
منگل کو بھی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 30 بلند و بالا عمارتوں کو مسمار کر دیا ہے، جن کا الزام حماس پر فوجی انفراسٹرکچر کے لیے استعمال کرنے کا ہے۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کو کہا کہ اسرائیل کم از کم 50 "دہشت گردی کے ٹاورز” کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ان کے بقول حماس کے زیر استعمال ہیں۔
Like this:
Like Loading...