Skip to content
سعودی عرب،10ستمب(ایجنسیز)سعودی عرب نے منگل کے روز اسرائیل کی طرف سے قطر کے خلاف کی گئی جارحانہ بمباری پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ہم اپنی تمام صلاحیتیں قطر کی منشاء کے مطابق اسے پیش کرتے ہیں اور جو بھی ضروری ہوا قطر کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی قبضے کو بھی انتباہ کیا ہے کہ ان واقعات کے بہت سنگین مضمرات ہوں گے۔ کیونکہ اسرائیل مجرمانہ انداز میں بین الاقوامی اصولوں، قانون اور اقدار کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی قطر کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی میزائل حملے کے فوری بعد فون پر قطر میں رابطہ کیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بمباری حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کی ہے۔
Like this:
Like Loading...