Skip to content
مولانا ارشد علی قاسمی اور مولانا غیاث احمد رشادی کی جلد صحت یابی کیلئے مولانا جعفر پاشاہ کی دعائیں
حیدرآباد(راست) آندھرا پردیش کے علاقے باغ پلی میں پیش آئے ایک نہایت افسوسناک سڑک حادثے میں صدر صفا بیت المال حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں مولانا اور ان کے ڈرائیور حامد شدید زخمی ہوگئے۔یہخبر اہلِ علم و دین، عقیدت مندوں اور محبینِ صفا بیت المال کے لیے نہایت رنج و الم کا باعث بنی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مختلف مذہبی، علمی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔مولانا محمدحسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مولاناغیاث احمد رشادی اور ان کے ڈرائیور حامد کی صحتِ کاملہ و عاجلہ کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی اور فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور دین کی خدمت کے میدان میں ان کی مساعی کو تادیر قائم رکھے۔”مزید برآں، مولانا جعفر پاشاہ نے مولانا ارشد علی قاسمی (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت) کی ناسازیِ طبیعت اور شدید علالت پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت و عافیت کے لیے بار گاہ رب العز ت میں دعا فرمائی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا ارشد علی قاسمی کو صحت و عافیت سے نوازے، ان کی دینی و اصلاحی خدمات کو دوام عطا فرمائے اور ان کا سایہ عاطفت امتِ مسلمہ پر دراز فرمائے
Like this:
Like Loading...