Skip to content
دارالعلوم سبیل الہدی شاد نگر میں جلسے تکمیل حفظ قران مجید
شاد نگر ،24دسمبر(پریس نوٹ)
پریس نوٹ : مولانا محمد صفوان عمیر ندوی کی اطلاع کے مطابق 24 دسمبر بروز چہاشنبہ ساڑھےد بجے دن تا دوپہر دو بجے ضلع کا بافیض دینی واقامتی اور ہمہ وقتی ادارہ دارالعلوم سبیل الہدی شاد نگر کا جلسہ تکمیل حفظ قران مجید مسجد ھدیٰ لنگا ریڈی شاد نگر احاطہ مدرسہ ہذا میں منعقد ہوگا مولانا حافظ طاہر قاسمی بانی و ناظم دارالعلوم سبیل الہدی و مدرسہ نسواں جامعۃ الہدی شاد نگر صدارت کریں گے مولانا پی یم مزمل والا جاہی خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور مہمان خصوصی ہوں گے اس کے علاوہ مولانا محمد بانعیم مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ اور مولانا مفتی عبدالقوی عمر حسامی ڈائریکٹر میسج میڈیا کے بھی خطابات ہوں گے اس جلسہ میں اصلاح معاشرہ عنوان کے تحت والدین اور اولاد کے حقوق پر مہمان خصوصی اور علماء کرام کے اہم و بصیرت افروز خطابات ہوں گے اس موقع پر مدرسہ میں اس سال حفظ قران مجید کی تکمیل کرنے والے تین خوش نصیب طلبہ کی دستاربندی بھی کی جائے گی اب تک مدرسہ ہذا سے 184 طلبہ حفظ قران مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں تمام مسلمانوں اور خواتین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی جاتی ہے خواتین کی شرکت کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا جلسہ کے ختم پر مرد و خواتین کے لیے ظہرانہ کا نظم بھی رہے گا
Like this:
Like Loading...