Skip to content
مدرسہ و مکتب حسامیہ اسلامیہ للبنات کاماریڈی کے طالبات کا تعلیمی مظاہرہ.
خواتین کے لیے شعبہ تصحیح کے آغاز پر مفتی سعید اکبر نقشبندی نظام آباد کا خطاب
کاماریڈی،4فروری( نمائندہ خصوصی)
مدارس و مکاتب دین کے پاور ہاؤس ہیں ، آج کے دور میں دین بیزاری بڑھتی جارہی پے ، اور دجال کے ایجنٹ اپنے میشن ہرجگہ چلا رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے علم دین میں بڑی طاقت رکھی ہے ، ہم علم دین کے ذریعے ایمان کو متحرک کرسکتے ہیں اور اپنی بچیوں میں صحابیات جیسا جزبہ پیدا کر سکتے ہیں ، علم دین کے بغیر اللّٰہ تعالیٰ کی معرفت حاصل نہیں کرسکتے ،
اللہ ربّ العزت کی خشئیت اور اللّٰہ کی محبت بھی علم دین ہی کے ذریعہ بڑے گی ان خیالات کا اظہار امام و خطیب جامع مسجد مرکز و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد مفتی سعید اکبر نقشبندی مدرسہ و مکتب حسامیہ اسلامیہ برائے تحفیظ القرآن للبنات کاماریڈی کے طالبات کے تعلیمی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مکتب حسامیہ کے ذمہ داروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں طالبات و خواتین کے لیے حفظ قرآن ، ناظرہ قرآن ، دینیات کے ساتھ اسلامی عقائد پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، بچپن کی تربیت آخری سانس تک رہتی ہے اس لیے اپنے معصوم بچے بچیوں کو مکاتب میں ضرور داخل کرائیں ان مکاتب میں طلبہ و طالبات کے دلوں میں عشق الٰہی ، محبت رسول اور عظمت قرآن کی محبتوں کو پیوست کیا جاتا ہے ، مفتی صاحب نے مکتب حسامیہ میں ایک اور شعبہ , تصحیح قرآن , کے شعبہ کا آغاز کا اعلان کیا ان مصروف و بڑی خواتین کے لئے ، استقبال رمضان المبارک سے متعلق تفصیلی خطاب میں کہا کہ ہماری خواتین زیادہ تر بازاروں میں اپنے قیمتی اوقات ضائع کر رہی ہے ، گزارش کی کہ ماہ رمضان سے قبل عید الفطر کی شاپنگ کرلیں اور رمضان المبارک میں خواتین کے لیے بھی بیس رکعت تراویح ہے ، اہتمام کریں ، روزہ ، تلاوت ، ذکر و اذکار و دعائیں کا بھی خوب اہتمام کریں ، کسی بھی صورت میں روزوں کو نہ چھوڑیں ناہی اپنی اولاد کو روزے چھوڑنے دیں ، اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ شب برات میں سال بھر کے گوشوارہ تیار کیا جاتا ہے اپنی مغفرت کے سامان تلاش کرتے ہوئے ، ایمان کی تحفظ کی کوشش کریں ، علم دین حاصل کریں کیونکہ علم دین اور قرآن پاک کی ڈگری کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ، دنیا کی تمام علوم کا حاصل کرنا آسان ہوتا جارہا ہے ، مکاتب یہ چھوٹے دکھائی دیرہے ہیں ، لیکن دین کا بڑا کا ان سے ہورہا ہے ، اگر ہم اپنے معاشرے کا جائزہ لیں گے تو 80% مسلمان قرآن پاک کو قواعد کے ساتھ نہیں پڑھ سکتے ، اس مکتب میں قرآن پاک کو تجوید و قواعد کے ساتھ طالبات و خواتین کو حفظ کرایا جارہا ہے اور معصوم بچوں میں عقائد اسلام کی تعلیم دی جارہی ہے اور بڑی خواتین کے لیے ناظرہ قرآن مجید تصحیح کا آغاز کیا گیا ہے مقامی خواتین ہو یا دور دراز کے آن لائن بھی اپنا قرآن پاک کے تلاوت کو درست کرسکتے ہیں ۔
قابلِ مبارک باد ہے اس مکتب حسامیہ اسلامیہ کے ذمہ دار مفتی حسین احمد حسامی اور خدمت کرنے والی معلومات جو اس علاقے میں اس مکتب کے ذریعے نورانی ماحول پیدا کیا ، اس کاز کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی مخلصانہ تعاون کو جاری رکھیں ، اس موقع پر مولوی شیخ نور الالیاس کاشفی ناظم مدرسہ عربیہ کاشف العلوم ، حافظ شیخ محمد امتیاز کاشفی امام مسجد تحصیل کاماریڈی ، حافظ محمد یوسف خان نائب امام مسجد بلال کاماریڈی ، عبد القدیر نظام آباد ، محمد احمد پاشاہ عرفان ، حافظ شیخ ابوبکر صدیق ، محمد عارف الدین ڈگری کالج ، حافظ شیخ محمد زکریا ، محمد حاجی ، دیگر اور کثیر تعداد میں خواتین موجود رہی ،مہمان مکرم مفتی سعید اکبر کی رقت انگیز دعا
پر پروگرام اختتام پذیر ہوا، آخر میں مفتی حسین احمد حسامی خادم مکتب حسامیہ اسلامیہ برائے تحفیظ القرآن للبنات کاماریڈی نے کلمات تشکر ادا کئے۔ برائے رابطہ 9030342623
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...