دیہاتوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی خدمات و سرگرمیاں.
تعاون کے لئے ممتاز علماء کرام کی اپیل
حیدرآباد،22فروری (پریس نوٹ) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکان مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نائب صدر، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سیکریٹری ، مولا نا محمد عبد القوی خازن، مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکر یٹری ، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سمبلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا مصلح الدین قاسمی ارکان تأسیسی نے اپنے بیان میں کہا: مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پر پردیش ایک معروف اور معتبر تنظیم ہے، اس کا بنیادی مقصد اور مشن مسلمانوں کو دین و ایمان پر ثابت قدم رکھنے کی جدو جہد کرنا ہے، اس مقصد و مشن کے تحت ایمان پر ڈا کہ ڈالنے والے مختلف گمراہ و باطل فتنوں قادیانیت ، شکیلیت ، فتنہ گوہر شاہی اور منکرین حدیث وغیرہ کے تعاقب وسد باب کے لئے تعلیمی ، دعوتی اور رفاہی خدمات انجام دی جاتی ہیں ، بالخصوص قادیانیت اور عیسائی مشنریز کی ارتدادی سرگرمیوں سے متاثرہ دیہاتوں میں مسلمان بچّوں اور بچّیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے، اس وقت مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت سو سے زائددیہاتوں میں دینی تعلیمی مکاتب چل رہے ہیں ، دیہاتوں میں بہت سے غریب بیوہ ، یتیم ، معذور اور بے سہارا افراد ہوتے ہیں، باطل تحریکیں ان کی غربت و مجبوری کا فائدہ اٹھا کر انھیں اپنے مذہب کی طرف راغب کرتی ہیں، ان کوششوں کے تدارک کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی جانب سے دیہاتوں میں رہنے والی بیوہ خواتین، یتامیٰ، معذور اور بے سہارا افرادکو ماہانہ وظائف دیئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے موقع پر دیہاتوں میں افطار کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ سال 319 /دیہاتوں میں 14168 روزہ داروں کو افطار کروایاگیااور 29 /دیہاتوں میں2615/روزہ داروں کے لئے افطار مع طعام کا نظم کیا گیا ، گذشتہ سال صدقہ فطر کی رقم سے 23 / دیہاتوں کے 381مسلم مکانات میں عید فورڈ پیاک تقسیم کئے گئے ہیں اور عید الاضحیٰ کے موقع پر دیہات کے غریب مسلمانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہےمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی ان تمام خدمات وسرگرمیوں کا مقصد یہ ہے کہ دیہات میں رہنے والے مسلمانوں سے ہمارا رابطہ مضبوطی سے بنارہے، ان کے ساتھ ہمارے ایمانی و اسلامی اخوت کے رشتہ کا تقاضہ پورا ہو، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان میں اسلام کا شعور بیدار رہے، اور وہ ایمان پر ثابت قدم رہیں ، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی یہ تمام خدمات اللہ تعالی کے فضل و توفیق اور اس کے نیک و مخلص بندوں کے حسن تعاون سے انجام دی جاتی ہیں ، ہم برادران اسلام اور دختران ملت سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ رمضان کے مبارک و مسعود موقع پر زکوۃ ، صدقات اور عطیات کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا بھر پور تعاون فرمائیں، تعاون کی رقم صرف انڈین اکائونٹ کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے اکائونٹ نمبر:
IFSC CODE: BARB0CHANCH, 19380100008353
بینک آف بڑودہ ،چنچل گوڑہ برانچ میں رقم بھیجی جاسکتی ہے،
اس کے علاوہ تعاون کے لئے فون نمبرات: 9985030527-8801774902-9949144557 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
—
—
From
Majlise Tahaffuze Khatme Nubuwwat Trust TS & AP
#22-1-482, Beside Masjid e Almas, Kaliqabar, Chaderghat
Hyderabad, Telangana – 500024
Website: www.khatme-nubuwwat-hyderabad. com
