Skip to content
ممبئی،2مارچ(ایجنسیز)جماعت اسلامی ہند، مالونی یونٹ کا بنیادی و منفرد پراجیکٹ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن گزشتہ 9سالوں سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہیں. ‘عصری درسگاہوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی دینی تعلیم کو یقینی بنانے اور والدین کو اپنی اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت کی رہنمائی کے عزم سے مارچ 2017 میں اس تعلیمی پروگرام کی شروعات کی گئی ۔ بورڈ اپنی مختلف کاوشوں سے اپنے اعلیٰ و ارفع مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔
بورڈ کی جانب سے مالونی کے مختلف اسکولز میں فی الحال ایلیا ثروت اردو ہائی اسکول اور ملت اردو ہائی اسکول میں مکمل تعلیمی سال دینیات مضمون کی تدریس عالمہ دین کے ذریعہ سے کرائی گئی اور طلبہ وطالبات کے مابین نصابی کتب بھی فراہم کی گئی. ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز (برائے پانچویں، چھٹی جماعت) اور ایڈوانس ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز ( برائے ساتویں ، آٹھویں ، نویں جماعت)کورس پر مشتمل امتحان کا انعقاد آج بروز سنیچر بتاریخ 28 فروری 2026 کو دونوں اسکولز میں ہوا جس میں طلبہ وطالبات نے جوش و خروش سے تیاری کے ساتھ امتحانات دئیے.
جماعت اسلامی ہند مالونی یونٹ کے امیر مقامی ، شیخ انور صاحب اور جناب شارق قاضی صاحب ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن ممبئی) و ممبران بورڈ کی سرپرستی میں مقام کے کیڈر SIO ,GIO ,YMM حلقہ خواتین اور وابستگان جماعت نے امتحان میں سپروائزرس و منتظمین کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے ۔
Like this:
Like Loading...