Skip to content
دبئی،2 مارچ(ایجنسیز)خلیجی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ آج شام ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے والے ہیں تاکہ خلیجی ممالک پر ایرانی جارحیت کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
تہران نے اب تک خلیجی دارالحکومتوں کو تقریباً 370 سے زائد میزائلوں اور 1000 کے قریب ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں کی زد میں عمان کا دارالحکومت مسقط بھی آیا ہے جس نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔
ایرانی حملوں کو وسیع پیمانے پر خلیجی مذمت اور سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کونسل کے رکن ممالک کے خلاف کی جانے والی غدارانہ فوجی کارروائیاں عمومی طور پر خلیجی ممالک اور خطے کے حوالے سے اس کے مذموم ارادوں کی عکاس ہیں۔
کونسل نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک پہلے ہی ایرانی نظام کو یہ یقین دہانی کرا چکے تھے کہ وہ اپنی زمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسی تناظر میں خلیجی ممالک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی جانب سے سویلین تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
Like this:
Like Loading...