Skip to content
ٹرمپ ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مند
امریکہ،2مارچ(ایجنسیز) صدر ٹرمپ نے دی اٹلانٹک (The Atlantic) کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے نئے رہنما بات چیت کے خواہشمند ہیں اور وہ خود بھی اس مکالمے کے لیے تیار ہیں، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک بڑی علامت ہو سکتی ہے.
ٹرمپ کا ماننا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیوں اور دباؤ کے بعد ایران اب دفاعی پوزیشن میں ہے، جس کی وجہ سے امریکا کے لیے سفارتی حل نکالنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے.
اُن کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے، امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔
Like this:
Like Loading...