Skip to content
مدرسہ و مکتب حسامیہ اسلامیہ للبنات کاماریڈی میں تکمیل سماعت قرآن کے موقع پر مفتی حسین احمد حسامی کا خواتین سے خصوصی خطاب
کاماریڈی،6 مارچ(ایجنسیز)
مدرسہ و مکتب حسامیہ اسلامیہ للبنات کاماریڈی کے زیر انتظام پہلے عشرے میں قرآن پاک کی تلاوت کے تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خواتین سے کہا کہ قرآن پاک کی ڈگری دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ، قرآن پاک کو ماہ رمضان سے بڑی خاص نسبت ہے ، قرآن پاک کا کم سے کم حق سال میں دو مرتبہ پڑھ کر یا سن کر مکمل کرنا ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار مفتی حسین احمد حسامی سماعت قرآن کے تکمیل کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ قرآن پاک کی برکت سے دنیا و آخرت میں مراتب کی بلندی کا ذریعہ بناتے ہیں ، ماہ رمضان مغفرت کا مہینہ ہے جو مرد یا عورت اس ماہ میں اپنی مغفرت نہ کرالے اس پر اللّٰہ تعالیٰ و رسول رحمت اور سردار ملائکہ کی لعنت ہے ، لہذا خاص طور پر خواتین بازاروں کی رونقیں بحال نہ کریں ، بلکہ عبادت الٰہی ، ذکر و اذکار ، تلاوتِ قرآن ، حقوق اللّٰہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے ذریعے اس بابرکت ماہ کو پرنور بنائیں ، اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ان گناہوں سے توبہ کریں’ جو آج تک کرتے آرہے ہیں کیونکہ زندگی کسی کے ساتھ وفاداری نہیں کی ، کتنے متعلقین جو رب العالمین سے جاملے ، زیر زمین ہوچکے ، وہ آج ایک ایک نیکی کے لیے ترس رہے ہیں ، اللّٰہ تعالیٰ نے آج ہمیں صحت و تندرستی ، ایمان کی سلامتی کے ساتھ رکھا ہے ، تو رب العالمین کی کسی بھی عبادت میں کوتاہی نہ کریں ، اور بندوں کی حق تلفی سے بچیں ، والدین کی خوب خدمت کریں ، اولاد کی دینی تعلیم و تربیت کریں ، شوہروں کی خدمت سے گھروں کو سکون و جنت کا گہوارہ بنائیں ، بڑی کثیر تعداد میں خواتین مکتب حسامیہ اسلامیہ للبنات کاماریڈی میں تلاوت قرآن پاک سے استفادہ کرتے ہوئے آس بات کا عزم مصمم کا اظہار کیا کہ ہم ماہ صیام کو کار آمد بابرکت اور اپنی مغفرت کے ذریعہ بنائیں گے اور قرآن مجید کی تلاوت کو سیکھیں گے اور اپنی نسلوں میں منتقل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، مفتی حسین احمد حسامی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گودوں میں پلنے والی نسلیں اللّٰہ تعالیٰ کی امامت ہیں ان کو عقائد اسلام ، تعلیم قرآن ، احکامات الٰہی ، سنت رسول سے آگاہ کرنا والدین کی اولیں ذمہ داری ہے ، کیونکہ نومولود بچے فطرت اسلام پر پیدا ہوتے ہیں والدین جس روخ پر پرورش کریں گے اسی سمت پروان پائینگے لھذا اپنی اولاد کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر ضروری ہے اپنی بچیوں کو تعلیم قرآن پاک سے جوڑ نے کے لئے مدرسہ و مکتب حسامیہ اسلامیہ للبنات کاماریڈی سے رجوع کریں ۔ 9030342623 برائے رابطہ۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...