Skip to content
حق کی صدا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
میں باوفا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
دیدار جس کا ٹھہرا عبادت ہمیشہ ہی
میں خوش ادا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
جلوت کی طرح جس کی ہے خلوت حسین تر
اس رہنما کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ
کردار صاف جس کا مثالی یہاں پہ ہے
اک با حیا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ
اخلاص سے سجائی ہے اس نے جو انجمن
حسن ادا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ
شام لہو جگر کا ہے ایا ہے رنگ تب
ایسی حناکے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
اسلاف کے حقیقی یہاں جانشین جو ہے
اس نقش پا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ
دامن امید کا نہیں چھوڑا کبھی جومیں
میں تو رجا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ
تم نا خدا کی بات ہمیشہ ہی کرتے ہو
ہر دم خدا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
منصور کی نوا کا یہاں ہم نوا ہوں میں
میں حق ندا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
مغضوب ہی زمانے کے ٹھہرے سدا ہی تم
سب کی دعا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
ایمان یقین کی یہ ضیا بڑھتی جائے گی
صفہ صفا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
جس میں نہ ضد عناد ہو الفت ہو بے پناہ
میں اقربا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
منحو س دہر ہے وہ ہے کذاب شہر بھی
میں دلربا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
مجرم کا ساتھ چھوڑ دے مخلص کو مت پرکھ
اس کی عطا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
زیباانہی کو ہے یہ خلافت بھی دوستو
کہ حق نما کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
ظلمت کدوں سے اوب گیا ہوں بہت بہت
میں تو ضیا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
پر نور جس کا چہرہ ہے ماہر یہاں سدا
ایسی ضیا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...