آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
ازقلم: ڈاکٹر انجم ضیاء الدین تاجی (امراؤتی)
الفت کا شہادت کا ہے استاد فلسطین
سائے میں بموں کے بھی ہے سجاد فلسطین
ایمان کی دولت سے رہے شاد فلسطین
تا روز قیامت رہے آباد فلسطین
طاغوت بنے صید اور صیاد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
R
ہر ظلم روا رکھتے ہیں ناپاک یہودی
توسیع ِ سرائیل کی نیتن کو ہے زودی
بارود سے دودی ہوا دیکھو تو کبودی
رکھتا ہے زباں بند مگر شاہ سعودی
ہفتاد برس سے کرے فریاد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
R
توسیع ِ سرائیل کی اب لگ گئی خارش
شاہان ِ عرب خود بھی ہوئے شامل ِ سازش
معلوم نہیں تھا انھیں ایران ہے آرش
ہوتی ہے شب و روز صواریخ کی بارش
کھودےگا طواغیت کی اَلحاد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
بزدل ہیں بہت بودی ہیں افواج ِ یہودی
گرنے لگے ہیں دنیا میں ابراج ِ یہودی
ہوگا نہ کوئی ملک بھی آماج ِ یہودی
جب ہوگا فلسطین سے اخراج ِ یہودی
دنیا کے لیے بن گیا فصاد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
اسلام ہو تحریک ِ فلسطین کی بنیاد
طاغوت سے ہر ایک حماسی رکھے ابعاد
اور شوق ِ شہادت سے رکھے قلب کو آباد
ہو دل میں بسائے ہوئے یاسین کے ارشاد
یاسین کی دھڑکن سے ہے آباد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
یہ بات عیاں کرکے گئے ہنیہ و یحییٰ
عربوں کے نصاریٰ نہ یہودی ہیں احبا
گر ان سے کروگے جو تم اعلان تبرا
ہوجاؤگے منصور ِ خداوند ِ تعالیٰ
جوّاد خداوند ہے عبّاد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
رنگ لائی فلسطین کے بچوں کی شہادت
نیتن کے لیے آگیا اب لمحہء ذلت
ڈونالڈ کی اب خاک ہوئی قوت و طاقت
صہیون پہ اب ٹوٹ پڑی دیکھو قیامت
حیدر کے غلاموں سے ہوا شاد فلسطین
آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین
آزاد ہو القدس خمینی کا تھا ارماں
