Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
byf-prize-distribution-program-on-the-occasion-of-independence-day-was-a-success

جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر BYF کا تقسیمِ انعامات پروگرام کامیاب

Posted on 15-08-2024 by Maqsood

جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر BYF کا تقسیمِ انعامات پروگرام کامیاب
ہم ملک میں نفرت کی دیوار توڑ کر محبت کی راہیں ہموار کرنا چاہتے ہیں: شیبان فائز

جلگاؤں:15اگسٹ( الہلال میڈیا)

جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کے زیرِ اہتمام اردو زبان میں مضمون نویسی مقابلہ ۱۱ اگست ۲۰۲۴ کو منعقد کیاگیا تھا۔ شرکاء کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ جونیر گروپ میں جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبہ نے ‘کتنا پیارا دیش ہمارا’ عنوان پر ۳۰ سطروں پر مشتمل مضمون ۹۰ منٹ میں تحریر کیا۔ سینیر گروپ میں جماعت ہشتم تا دہم کے طلبہ نے ‘پھر ایک بار بھارت کو سونے کی چڑیا بنائیں گے’ اس عنوان پر ۴۰ سطروں پر مشتمل مضمون ۹۰ منٹ میں تحریر کیا۔ شہر جلگاؤں کے ۴ مدارس کے طلبہ نے اس مقابلہ میں شرکت کی اور مدرسہ گروپ کے طلبہ نے ‘جنگِ آزادی میں مسلم رہنماؤں کا کردار’ اس عنوان پر ۴۰ سطروں پر مشتمل مضمون ۹۰ منٹ میں تحریر کیا۔

۱۵ اگست ۲۰۲۴ کو پترکار بھون میں مضمون نویسی مقابلہ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا جس میں جونیر گروپ میں الصباح پروین شفیق خان (ششم جماعت، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں) نے اول مقام حاصل کیا۔ دوم انعام صباء انجم طارق خان (پنجم جماعت، ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے حاصل کیا۔ سید لزیرہ وسیم علی (پنجم جماعت، ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے سوم انعام حاصل کیا۔ سینیر گروپ میں ادیبہ مبین جاوید شیخ (دہم جماعت، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے اول مقام حاصل کیا۔ دوم انعام، ارم عمران خان سکلگر (نہم جماعت، ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے حاصل کیا۔ فاطمہ الطاف کھاٹک (نہم جماعت، ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے سوم انعام حاصل کیا۔ اسی طرح مدرسہ گروپ سے اول انعام سید صفوان سید ذاکر، دوم انعام محمد مظفر، سوم انعام محمد ساجد نے حاصل کیا۔ مقابلہ میں ۲۰۰ سے زیادہ طلبہ شریک ہوئے۔

تقسیمِ انعامات کے پروگرام کی صدارت شہر جلگاؤں کے انگریزی کے مشہور استاد، سماجی کارکن اور مجلسِ اتحاد المسلمین کے ضلع صدر شیخ احمد حسین صاحب نے کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر مدرسہ انوار العلوم کے استاد محترم مولانا عبد الرحمن صاحب، انور سکلگر صاحب، واصف شاہ صاحب، ارشد شیخ صاحب، اقراء شاہین کے صدر مدرس جناب ضمیر قاضی صاحب، ملت پرائمری اسکول کے معلم شعیب شیخ صاحب، سماجی کارکنان سعید شیخ صاحب اور کامل خان صاحب و دیگر موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن کے صدر شیبان فائز، حذیفہ شیخ، زبیر شیخ، دانش کھاٹک، فیضان شیخ نے محنت کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb