یوپی : مراد آباد میں ڈاکٹر نے کی ڈیوٹی پر مامور نرس کے ساتھ کی عصمت دری
مرادآباد،19اگست ( آئی این ایس انڈیا)
ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے رات کی ڈیوٹی پر تعینات نرس کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی۔ متاثرہ نرس کا الزام ہے کہ وارڈ بوائے اور خاتون نرس نے اسے زبردستی ڈاکٹر کے کمرے میں بھیجا اور باہر سے دروازہ بند کردیا۔ زیادتی کے واقعے کے بعد ملزم نے کسی کو کچھ نہ بتانے کو کہا۔ بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ یہ واقعہ ٹھاکردوارہ تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔واقعے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹر شاہنواز، نرس مہناز اور جنید کیخلاف ٹھاکردوارہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ان کی بیٹی 10 ماہ سے نجی اسپتال میں بطور نرس کام کر رہی ہے۔ 17 اگست کو شام 7 بجے نائٹ ڈیوٹی پر گئے۔ نرس کے ساتھ یہ واقعہ آدھی رات کے بعد پیش آیا جب ڈیوٹی پر ایک اور نرس نے متاثرہ نرس کو بتایا کہ ڈاکٹر شاہنواز بلا رہے ہیں۔ اس پر متاثرہ نے جانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد رات تقریباً 12.30 بجے وارڈ بوائے جنید دوبارہ آیا اور ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا۔ پھر اسے زبردستی ڈاکٹر کے کمرے میں لے جا کر باہر سے دروازہ بند کر دیا۔متاثرہ نے مدد کی اپیل کی اور دوسری نرس کو پکارا لیکن کوئی نہیں آیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر شاہنواز نے متاثرہ نرس کے ساتھ زیادتی کی۔
ڈاکٹر نے کہا کہ آپ جتنے پیسے چاہیں دے دوں گا لیکن کسی کو کچھ مت کہنا۔ اگر تم نے کسی سے کہا ،تو میں تمہیںجان سے مار دوں گا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق اس پورے واقعے کے دوران ملزم وارڈ بوائے نے ان کی بیٹی کا موبائل چارجنگ سے نکال کر اپنے پاس رکھا تھا۔ صبح جب بیٹی گھر پہنچی تو اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد گھر والے تھانے پہنچ گئے۔
اسپتال کو سیل کیا جارہا ہے سی ایم او مرادآباد ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیم نے معائنہ کیا ہے اور اسپتال کا لائسنس منسوخ کرنے اور سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی دیہات سندیپ کمار مینا نے بتایا کہ ٹھاکردوارہ تھانہ علاقہ میں ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔ بتایا گیا کہ شکایت کنندہ کی بیٹی نرس کا کام کرتی ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹر نے بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔ کیس کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسپتال کو قبضے میں لینے کی کارروائی جاری ہے۔