Skip to content
اصلاح معاشرہ کمیٹی شعبہ خواتین،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آسان و مسنون نکاح مہم صوبہ تلنگانہ
ڈاکٹر رفعت سیماء صاحبہ، فاؤنڈر چیرمین،جامعۃ مکارم الاخلاق، حیدرآباد کو کنوینر،مقرر کیا گیا ہے ۔
حیدرآباد (19؍ اگست 2024ء
اصلاح معاشرہ کمیٹی،شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے۴اگسٹ۴۲۰۲ مدینہ ایجوکیشن سنٹر، حیدرآباد میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب، صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سرپرستی میں ایک کل جماعتی انٹلیکچویل میٹ رکھی گئی۔
اس میٹ کا اہم مقصد آسان و مسنون نکاح مہم تلنگانہ کو روبہ عمل لانے کے لئے مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔اس مہم کا مقصد امت کے درمیان پائے جانے والی بے جا رسومات، خرافات و اصراف کا خاتمہ کرنا اور امت کو غیر ضروری بوجھ سے آزاد کرانا ہے۔تصویر میں انٹلیکچویل میٹ میں حیدرآباد کے مشہور علماء و مختلف جماعتوں کے خاتون نمائندوں کی شرکت دیکھی جاسکتی ہے
ہندوستانی سماج میں عورتیں زمانہ قدیم سے مظلوم،بیبس اورمختلف قسم کے سماجی دباؤ کا شکار رہی ہیں۔اس دباؤ کے تحت لڑکی والوں سے بغیر شرعی استحقاق کے نکاح کے موقع پر لڑکے والوں کی طرف سے بے جا مطالبات و شرائط کے ساتھ کثیر مال کو جہیز اور جوڑے کی رقم کے طور پر حاصل کیا جاتا ہے جو سراسر حرام ہے۔ان فرسودہ و بے جا رسومات کے چلتے لڑکیاں ماں باپ پر بوجھ بن گئی ہیں۔
مسلمانوں کے ان تکلیف دہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے غیر قوم منصوبہ بند سازش کے ذریعہ ان کو بہکا رہی ہے۔نتیجتا مسلمان لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں سے نکاح کررہی ہیں جس کی شریعت اجازت نہیں دیتی۔ان سنگین حالات میں درد مند مسلمانوں کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ان بے جا رسومات، خرافات و اصراف کے دلدل سے لڑکیوں کو اور ان کے والدین کو آزاد کیا جائے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے، محترمہ جلیسہ سلطانہ یٰسین ایڈوکیٹ صاحبہ، قومی کنوینر،شعبہ خواتین،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی نگرانی میں ایک کل جماعتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر رفعت سیماء صاحبہ، فاؤنڈر چیرمین،جامعۃ مکارم الاخلاق، حیدرآباد، اور جوائنٹ کنوینر محترمہ مفیظہ حفیظ صاحبہ، سکریٹری مسلم ویمنس انٹلیکچویل فورم مقرر کئے گئے ہیں۔گریٹر حیدرآباد و نواحی علاقوں کو جملہ ساتھ زونس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون کا ایک انچارج مقرر کیا گیا۔انچارجس کے نام اس طرح ہیں:عالمہ روبینہ شاہین صاحبہ(کوکٹ پلی)، ڈاکٹر عائشہ احمد صاحبہ(خیرت آباد)،عالمہ عظیمہ صدیقہ صاحبہ (حلقہ چارمینار) محترمہ ثمینہ بنت حکیم صاحبہ(ایل بی نگر)، محترمہ نکہت اکبر صاحبہ(سری لنگم پلی)، محترمہ زرینہ صاحبہ (سکندرآباد)، محترمہ سیدہ شیمہ نظیر صاحبہ(حیدرآباد کے نواحی علاقے)۔
اس مہم کے دوران لوگوں کی ذہن سازی کے لئے انفرادی ملاقاتیں ہونگی اور چھوٹے بڑے لکچرس،سمینارس،سمپوزیمس،ورکشاپس اورمیٹس محلوں،کالجس،اسکولس و دینی مدارس میں منعقد کئے جائیں گے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سوشیل میڈیا ڈسک کی جانب سے آئمہ مساجد و خطباء کے لئے خطابات کو مختلف زبانوں میں شائع کیا جائے گا اور اس لٹریچر کو عوام الناس میں بھی تقسیم کیا جائیگا۔
جناب ڈاکٹر عبد القدیر صاحب ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و فاؤنڈر چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کا اس مہم کو بھر پور تعاون حاصل ہے۔
Like this:
Like Loading...