Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
vimraj-waiting-for-you-who-play-with-the-protection-of-daughters-yogi-adityanath

بیٹیوں کے تحفظ سے کھلواڑ کرنے والویمراج تمہارا انتظار کر رہاہے: یوگی آدتیہ ناتھ

Posted on 24-08-2024 by Maqsood

بیٹیوں کے تحفظ سے کھلواڑ کرنے والویمراج تمہارا انتظار کر رہاہے: یوگی آدتیہ ناتھ

مظفر نگر، 23اگست ( آئی این ایس انڈیا )

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ (23 اگست) کو مظفر نگر پہنچے۔ یہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی حفاظت کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کھلواڑ کرے گا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ نیز اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر اعلی یوگی نے اسٹیج سے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے مجرموں کو براہ راست وارننگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خواتین کے تحفظ کے ساتھ کھلواڑکرے گا تو وہ اگلے چوراہے پر یمراج کو کھڑا پائے گا۔

وزیر اعلی یوگی نے مظفر نگر میں کہا کہ جو معاشرہ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت نہیں کر سکتا اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بیٹیاں اور بہنیں غیر محفوظ ہوں گی تو معاشرے کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ بیٹی بھی محفوظ رہے گی اور تاجروں کی بھی عزت ہوگی۔مظفر نگر میں سماجودی پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا، یاد رکھیں کہ 2017 سے پہلے ریاست میں کیا ہوا کرتا تھا۔ 2017 سے پہلے ریاست میں فسادات ہوتے تھے۔ غنڈہ گردی تھی۔ نہ بیٹی محفوظ رہی، نہ تاجر کی عزت ہوئی، نہ کسانوں کو سرکاری اسکیم کا فائدہ ملا، نہ کسی قسم کی اسکیم کا فائدہ۔

لیکن آج میں یہ اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں کہ بیٹی بھی محفوظ رہے گی اور تاجر بھی محفوظ رہے گا اور انادتا کسان کو بھی سرکاری اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ اس دوران انہوں نے ایس پی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا ماڈل وہی ہے جو آپ نے قنوج میں’نواب برانڈ‘دیکھا ہے۔ اس دوران انہوں نے ایودھیا میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا بھی ذکر کیا۔ ایسے میں یوگی نے کہا کہ جب کارروائی کی جاتی ہے تو سماج وادی پارٹی کے سربراہ بے شرمی سے ان عصمت دری کرنے والوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb