ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
ممبئی ،۲۷؍اگست ( آئی این ایس انڈیا)
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق اس میگا ایونٹ میں بھارت اور پاکستان 6 اکتوبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 3 اکتوبر کو شروع ہوگا اور اس کا فائنل میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 9ویں ایڈیشن کی میزبانی بنگلہ دیش کو کرنی تھی لیکن وہاں پر سیاسی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو آئی سی سی نے یو اے ای منتقل کر دیا۔
جس کے بعد اس ورلڈ کپ کے نظر ثانی شدہ شیڈول میں معمولی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ کل 23 میچز دبئی اور شارجہ کے دو مقامات پر کھیلے جائیں گے۔بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرکے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں شرینکا پاٹل اور یستیکا بھاٹیہ کو فٹنس مشروط کیا گیا ہے یعنی اگر وہ اپنی فٹنس ثابت کر دیتی ہیں تو وہ بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گی۔
ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، ڈیپٹی شرما، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، پوکراوندریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالن ہیمالتھا، آشا سوبھانہ، رادھا یادو، شرینکا پاٹل اور سجنا سجیون۔