Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Ghaziabad-arson-vandalism-after-rape-of-a-minor

غازی آباد :نابالغہ کے ساتھ عصمت دری کے بعد آتشزدگی، توڑ پھوڑ

Posted on 30-08-2024 by Maqsood

غازی آباد :نابالغہ کے ساتھ عصمت دری کے بعد آتشزدگی، توڑ پھوڑ

غازی آباد ، 30اگست ( آئی این ایس انڈیا )

یوپی کے غازی آباد سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ اس کے علاوہ مشتعل لوگوں نے آتش زنی کے ساتھ توڑ پھوڑ شروع کردی۔ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نوجوان کا تعلق دوسری برادری سے بتایا جاتا ہے۔ ایسے میں ہندو تنظیموں نے بھی پولیس سے اس معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ بدھ کی شام چھ بجے بجلی بند ہونے کے بعد تین سے چار لوگ پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم کباڑ کا سوداگر تھا اور اس نے لڑکی کی عصمت دری کی۔ لواحقین نے لڑکی پر تشدد کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ پولیس نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے سوریہ نگر چوکی کے باہر ہنگامہ کیا۔

احتجاج کے دوران لوگ اسکریپ کا کاروبار کرنے والے ملزم کی دکان میں گھس گئے اور سامان باہر پھینک دیا۔یہاں موجود ایک ای رکشہ کو بھی آگ لگا دی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ واقعے کے وقت تین لڑکے باہر کھڑے تھے جنہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔جب لوگ احتجاج کر رہے تھے تو پولیس نے انہیں بہت سمجھایا لیکن لوگ نہیں مانے۔ اس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور تقریباً 8:30 بجے لوگوں کوبزور طاقت ہٹا دیا گیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb