Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
alert-in-many-areas-of-saudi-arabia-highest-rainfall-record-in-medina

سعودیہ کے کئی علاقوں میں الرٹ، مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

Posted on 02-09-2024 by Maqsood

سعودیہ کے کئی علاقوں میں الرٹ، مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

ریاض، یکم ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )

سعودی محکمہ شہری دفاع نے اتوار کی صبح مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔اخبار24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ محفوظ مقامات پر رہیں۔سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے حتی الامکان گریز کریں۔بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

علاوہ ازیں مملکت کے آٹھ ریجن میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 37.4 ملی میٹر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت جو تمام ریجن میں بارش کی مقدار پر نظر رکھتی ہے، کی رپورٹ میں کہا گیاکہ جمعہ 30 اگست سے سنیچر 31 اگست صبح نو بجے تک ہائیڈرولوجیکل اور کلائمنٹ اسٹیشنوں نے مکہ، مدینہ، قصیم، عسیر، تبوک، جازان، نجران اور الباحہ میں بارش ریکارڈ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’مدینہ منورہ میں ایئرپورٹ کے علاقے میں 35.2 جبکہ مسجد نبوی کے اطراف 27.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مکہ مکرمہ میں میقات یلملم، اللیث میں 17.4 جبکہ قصیم کے علاقے میں 1.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔الباحہ کے بلخزمر گورنریٹ میں 28.6 اورعسیر کے النماص گورنریٹ میں 16.6 بارش ہوئی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb