Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
no-change-in-status-of-al-aqsa-mosque-netanyahus-clarification

غزہ اور مصر سرحد کے ساتھ کوریڈور کا کنٹرول اسرائیل کے پاس رہنا چاہیے: نیتن یاہو

Posted on 03-09-2024 by Maqsood

غزہ اور مصر سرحد کے ساتھ کوریڈور کا کنٹرول اسرائیل کے پاس رہنا چاہیے: نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس، 3ستمبر ( آئی این ایس انڈیا)

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ اور مصر کی سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی کوریڈور کا کنٹرول ہر صورت میں اسرائیلی فوج کے پاس رہنا چاہیے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کی رات پریس کانفرنس سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’جنگ کے اہداف کے حصول کا راستہ فلاڈیلفی کوریڈور سے جاتا ہے۔ فلاڈیلفی کوریڈور کا کنٹرول اس بات کی ضمانت ہے کہ یرغمالیوں کو غزہ سے باہر سمگل نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے کے لیے غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا چاہتی ہے۔غزہ کی ایک سرنگ سے چھ یرغمالیوں کی لاشوں کی برآمدگی کے بعد سے اسرائیل میں حکومت کے خلاف غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کر لیتا تو ان یرغمالیوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔تاہم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے۔پیر کی رات کو جب مسلسل دوسرے دن ہزاروں مظاہرین تل ابیب میں جمع ہو رہے تھے تو اس وقت نیتن یاہو پریس کانفرنس میں یرغمالیوں کی جانیں بچانے میں ناکامی پر معافی مانگ رہے تھے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی فوج کوریڈور کا کنٹرول چھوڑ دیتی تو اس کا بھی نتیجہ اتوار والے واقعے سے مختلف نہ ہوتا۔

میں ان کو زندہ واپس نہ لانے پر آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ ہم قریب تھے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ حماس کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ’چھ یرغمالیوں کی موت فلاڈیلفی کوریڈور خالی نہ کرنے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ حماس کی وجہ سے ہوئی۔گزشتہ برس 7 اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے 251 اسرائیلوں میں سے صرف سات کو اسرائیلی فوج نے زندہ بازیاب کرایا ہے۔ تاہم کئی ایک کو گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں ایک ہفتے کے لیے کی گئی جنگ بندی کے دوران رہا کر دیا گیا تھا۔نیتن یاہو نے کہا کہ مستقبل قریب میں حماس کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مجھ سے زیادہ کوئی پرعزم نہیں۔ مجھے اس پر کوئی لیکچر نہیں دے سکتا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb