Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
an-important-meeting-to-ensure-a-joint-effort-to-prevent-communal-riots-in-hyderabad

فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لئے حیدرآباد میں مشترکہ جدو جہد کو یقینی بنانے کی ایک اہم ملاقات

Posted on 07-09-2024 by Maqsood
فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لئے مشترکہ جدو جہد کو یقینی بنانے کی ایک اہم ملاقات
بتاریخ ۸/ ستمبر ۲۰۲۴، بروز اتوار ، بوقت بعد نماز مغرب ، بمقام مسجد حسینی، وجئے نگر کانولی حیدرآباد
زیر سرپرستی حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم
جینور ضلع آصف آباد کے حالات آپ کے علم میں ہیں، جس میں مجرموں کا جرم تو لائق مذمت ہے ہی ساتھ ہی لاء اینڈ آرڈر (Law and Order) کو بحال رکھنے والے اداروں کی نہ صرف غفلت بلکہ کھلی جانبداری بھی واضح ہے، اور مسئلہ صرف جینور کا نہیں ہے بلکہ پوری ریاست میں حالیہ قریبی مدت میں متعدد واقعات ایسے پیش آچکے ہیں، ماضی قریب میں میدک کا حادثہ ابھی بالکل تازہ معاملہ ہے، ایسے معاملات میں مسلمانوں کی جان املاک اور عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا جاتا ہے، ان واقعات پر ملت کے مختلف پلیٹ فارموں سے احتجاج درج کرایا جاتا ہے، لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ معاملہ نظر انداز ہو جاتا ہے، اور یہ سلسلہ لگاتار چل رہا ہے، مجرموں کے خلاف کوئی ایسی ضروری قانونی کارروائی نہیں ہوتی جس سے ایسے منظم جرائم رک سکیں، متعلقہ عہدیداروں کے خلاف بھی کوئی ایسی کارروائی نہیں ہوتی کہ آئندہ غفلت یا جانبداری کے ایسے حالات نہ پیدا ہوں ۔
خود حکومت جو سیکولر نظریہ کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرکے اقتدار میں آئی ہے اس کی جانب سے بھی ایسے فرقہ پرستانہ منظم جرائم کے خلاف کوئی عملاً دیانتدارانہ ذمہ داری کا احساس دکھائی نہیں دیتا، بلکہ مسلسل سردمہری کا اظہار ہو رہا ہے، اگر یہی حال رہا تو مستقبل میں شر پسندوں کی جانب سے ایسے واقعات کے خدشات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
ان حالات میں ملی جماعتوں کے ذمہ دار اصحاب، اور انفرادی طور پر ملک و ملت کا درد رکھنے والے اصحاب ما شاء اللہ اپنے طور پر اس موضوع پر آواز اٹھارہے ہیں، البتہ اس مسئلہ کی نزاکت کے پیش نظر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ سب مل جل کر بیٹھنے ، اس کے حل پر مشترکہ طور پر غور و فکر کرنے اور متحدہ طور پر حکومت کے سامنے نمائندگی کرنے کا ہے۔
ملت کی تمام جماعتوں اور دانشوروں کے ذریعہ بلکہ ساتھ ہی ملک کے انصاف پسندوں کو شامل کرکے ایسا لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے کہ حکومت سے اس کی ذمہ داری کا سوال ہو اور اس کو جوابدہ بنایا جائے، قانون کی حکمرانی ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں غفلت اور جانبداری برتنے والے عہدیداروں کے خلاف ضروری کارروائی کو اس طرح یقینی بنانے کا ایسا تیقن حاصل ہو کہ آئندہ ریاست میں اس طرح کا کوئی ظالمانہ واقعہ قطعی طور پر پیش نہ آئے۔
اسی ضرورت کے پیش نظر اس سلسلہ میں ایک نشست زیر سرپرستی امیر شریعت صوبہ تلنگانہ و آندھرا حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم ، بتاریخ ۸/ ستمبر ۲۰۲۴، بروز اتوار ، بوقت بعد نماز مغرب ، بمقام مسجد حسینی، وجئے نگر کانولی حیدرآباد منعقد کی جار ہی ہے ۔
اس نشست میں شہر حیدرآباد اور ریاست کے دردمند اصحاب مدعو ہیں، ملک اور ملت کے تئیں فکر اور درد رکھنے والے اور ملی مسائل پر کام کرنے والے اصحاب اس نشست میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb