مکتھل میں جمعیتہ علماء ضلع نارائن پیٹھ کے زیر نگرانی جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کامیاب انعقاد
مکتھل17ستمبر( پریس نوٹ)
ریاستی جمعیتہ علما تلنگانہ کے زیر اہتمام پچھلے 27/سالوں سے جاری ” عشرہ اصلاح معاشرہ مہم ” جسکی سرپرستی قائد محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء تیلنگانہ وآندھرا فرماتے ہیں، سال حال بھی آنمحترم کی زیر سرپرستی مختلف اضلاع میں اس دس روزہ مہم کے حوالہ سے ضلع نارائن پیٹھ کے معروف علمی شہر ”مکتھل ” میں 15/سپتمبر بروز اتوار کو دو کامیاب جلسوں کا انعقاد عمل میں آیا، پہلے مدرسہ تربیت البنات میں تین بجے دن منعقدہ خواتین کے ایک بڑے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے ممتاز وبزرگ عالم دین خطیب حق حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان کچھ امتیازات ہیں اور عورتوں کو بھی خالق کائنات نے فہم وفراست کے ساتھ بچوں کی پرورش وتربیت اور نگرانی کی بڑی ذمہ داری عائد کی ہے اور اس کا سلیقہ بھی عطا کیا ہے بشرطیکہ ہم ہماری ان ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں،
مولانا نے قرآن مجید کے حوالہ سے حضرت مریم اور حضرت زکریا کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی ہمہ جہتی نگرانی اور ان کی دینی تربیت والدین اور ماوں کی اصل ذمہ داری ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں آج کء نشے چل رہے ہیں جسمیں موبایئل کا نشہ، غیر اخلاقی دوستی کا نشہ، بیراہ روی وبے پردگی اور آزادانہ ماحول کی وجہ سے مسلم لٹرکیاں نت نئے فتنوں کا شکار ہورہے ہیں اور معاشرہ ذلت وپستی کی طرف رواں دواں ہے، ایسے میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے اور جمعیتہ کے اس اصلاحی پروگراموں کے ذریعے سیرت طیبہ کی روشنی میں ہم ان سب کی اصلاح ودرستگی کی فکر کریں جو ہمارے حالات اور وقت کی ایک بڑی ضرورت ہے مولانا حافظ غلام محمد صاحب رشیدی نے مولانا کا خیر مقدم کیا اور ابتدائی کلمات پیش کئ
ے جبکہ اس موقع پر نگران جلسہ مولانا حافظ عبد القوی حسامی کے علاوہ محترم ڈاکٹر غوث صاحب شمشیر بنڈہ، محترم جناب الحاج نذیر صاحب کلوال، محترم جناب الحاج منور علی صاحب الہی انڈسٹریل،مولانا حافظ عبد الحمید صاحب رشادی جنرل سیکریٹری ضلع جمعیتہ علماء نارائن پیٹھ، اور اساتذہ مدرسہ ودیگر موجود تھے جبکہ دوسرا بڑا عظیم الشان جلسہ بعد نماز عشاء مستقر مکتھل کی قدیم وتاریخی جامع مسجد مکتھل میں منعقد ہوا جسمیں ممتاز ومعزز مہمان خصوصی، شعلہ بیان خطیب حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند نے اپنے پرمغز وفکر انگیز خطاب میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عبادات ہی نہیں بلکہ ہمارے معاملات، معاشرت اخلاق وکردار کو بھی سیرت کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش وفکر کرنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت وتعلق کا تقاضہ ہے،
مولانا محترم نے نبی کی ذات عالی کے کمالات کو بڑے جامع انداز میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ بڑے سے بڑے ولی، قطب، پیر بلکہ صحابی کی نیند بھی نواقض وضو میں سے ہوتی ہے مگر نبی کی نیند نواقض وضو نہیں ہے اور ایسے ہی نبی کے جسم مبارک پر مکھی نہیں بیٹھا کرتی اور یہ اعزاز صرف نبی کو ہے غیر نبی کو نہیں، مولانا نے سیرت کی عام فہم عملی تمثیلات کے ساتھ سامعین کرام کو جو مولانا محترم کے پرجوش وسحر انگیز خطاب میں محو تھے، عملی جوش وجذبہ شوق کو ابھارتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک کی تعظیم وعظمت اور ادب کے ساتھ آپ کے افعال مبارک اور صفات مبارک کو پڑھنے سمجھنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کی تاکید کی اور اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے شادی بیاہ میں فضولیات، جہیز ولین دین کی خرافات،بارات، اور ضیاع اوقات سے احتراز کی تلقین کی،
قبل ازیں نگران جلسہ مولانا حافظ عبد القوی خطیب الحسامی صدر ضلع جمعیتہ علماء نارائن پیٹھ نے اپنے افتتاحی خطاب میں جمعتہ کے زیر اہتمام دس روزہ اصلاح معاشرہ ” مہم کاتعارف اور اس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور مولانا عرفان صاحب قاسمی اور ان کے رفقاء کا جمعیتہ علما، ومسلمانان مکتھل اور انتظامیہ جامع مسجد کی جانب سے خیر مقدم واظہار تشکر کیا جبکہ اس مقدس جلسہ کی کاروائی مولانا حافظ عبد الحمید صاحب رشادی جنرل سیکریٹری ضلع جمعیتہ علماء نارائن پیٹھ نے بحسن وخوبی انجام دی اور معزز مہمان خصوصی کی رقت انگیز دعا پر اس عظیم الشان جلسہ کا اختتام عمل میں آیا، دعا کے بعد سامعین کرام کی ایک بڑی وقابل لحاظ تعداد نے ایک طویل قطار بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے پورے نظم وضبط کے ساتھ حضرت والا سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھے گئے،
بعد ازاں جامع مسجد ہی میں معززین شہر، انتظامی کمیٹی کے صدور واراکین اور جمعیتہ کے ذمہ داران کے ساتھ چائے نوشی پر مولانا محترم نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،جسمیں جناب سی چاند پاشاہ صدر جامع مسجد، جناب خطیب عبد القدیر پرویز، نائب صدر، جناب الحاج اسحاق رائچوری نائب صدر، جناب بی دلدار حسین سیکریٹری، جناب الحاج اسماعیل صاحب، جناب نعیم صاحب، جناب شرف الدین صاحب، جناب انور حسین صاحب کونسلر، جناب عبد المنان صاحب، جناب محمد حسین بابا صاحب، جناب بی عبد الصمد صاحب تاجر، جناب نظام الدین صاحب، جناب شکیب خطیب صاحب، جناب سلیم صاحب ودیگر موجود تھے جبکہ جلسہ سے قبل عشایئہ پر شہر کے حضرات علماء کرام نے بھی معزز مہمان گرامی سے ملاقات کی، رات دیر گئے جناب رمضان صاحب آفس سیکریٹری کی قیادت میں سہ رکنی یہ قافلہ شہر مکتھل سے حیدرآباد فرخندہ آباد کیلئے روانہ ہوا
رپورٹ:؛انچارج شعبہ نشرو اشاعت جمعیتہ علماء ضلع نارائن پیٹھ تیلنگانہ