Skip to content
آج جمعہ کے بیان میں عقیدۂ ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا جائے
ائمہ وخطباء سےمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ دار علما کرام کی اپیل
حیدرآباد،3اکٹوبر(پریس نوٹ )
مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر نگرانی گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں ،قطب اللہ پور، شیر لنگم پلی، پٹن چیرو ،بنڈلہ گوڑہ، نامپلی، مشیرآباد، جوبلی ہلز ،ٹولی چوکی میں اور مختلف اضلاع کریم نگر، نظام آباد، آرمور، بچکنڈہ، ظہیرآباد، گنٹور، کھمم ،مٹ پلّی، نرمل ،بیدر اور بسواکلیان میں مقامی مجالس تحفظ ختم نبوت کے زیر انتظام عشرئہ ختم نبوت کے عنوان سے مسلسل جلسہ ہائے سیرت خاتم الانبیاء وتحفظ ایمان کا سلسلہ جارہی ہے،
تاکہ عام مسلمان رسول اللہ ﷺ کی شانِ ختم نبوت سے اچھی طرح واقف ہوجائیں ،اس ضمن میں یہ بھی طے پایا کہ ماہ ربیع الاول کے آخری جمعہ میں شہر و اضلاع کی تمام مساجد میں جمعہ کا اردوبیان آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی شانِ ختم نبوت کے عنوان پر کیا جائے، اس سلسلہ میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی(صدر)، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی( نائب صدر)،
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی(جنرل سیکریٹری)، مولانا محمد عبدالقوی(خازن) مولانا محمد ارشد علی قاسمی( سیکریٹری) ، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا مصلح الدین قاسمی (ارکان تأسیسی )نے تلنگانہ وآندھرا کے تمام آئمہ مساجد اور خطیب حضرات سے اپیل کی ہے کہ مورخہ ۴/ اکتوبر ۲۰۲۴ء بروز جمعہ عقیدۂ ختم نبوت کے عنوان پر بیان کریں ،تاکہ مسلمان عقیدۂ ختم نبوت سے اچھی طرح واقف ہوکر منکرِ ختم نبوت قادیانی گروہ کے دجل وفریب سے محفوظ رہ سکیں۔
Like this:
Like Loading...